اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹوئٹر پر پھر ہوئی ٹرمپ کی واپسی، مسک کے پول کے بعد بحال ہوا اکاونٹ

    ٹوئٹر پر پھر ہوئی ٹرمپ کی واپسی، مسک کے پول کے بعد بحال ہوا اکاونٹ

    ٹوئٹر پر پھر ہوئی ٹرمپ کی واپسی، مسک کے پول کے بعد بحال ہوا اکاونٹ

    ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے وہائٹ ہاوس کے باہر اور اندر جم کر ہنگامہ کیا۔ بھیڑ کے اس پرتشدد مظاہرے کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر نے پہلے ٹرمپ کا اکاونٹ 12 گھنٹوں کے لیے اور پھر بعد میں پوری طرح سے سسپنڈ کردیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Washington
    • Share this:
      ایلون مسک کے ٹوئٹر مالک بنتے ہی امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر واپسی کی قیاس آرائیاں جاری تھے۔ اب اس کو لے کر راستہ صاف ہوگیا ہے۔ ایلون مسک نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر واپس لانے کے تعلق سے ایک سروے کے بعد ٹوئٹر پر ان کا اکاونٹ پھر سے بحال کیا جائے گا۔

      بتادیں کہ ٹوئٹر کے نئے باس ایلون مسک نے ہفتہ کو ایک ٹوئٹر پول کیا تھا۔ اس میں انہوں نے پوچھا تھا کہ کیا سابق صدر ٹرمپ کے اکاونٹ کو بحال کیا جانا چاہیے؟ اس پول کو لے کر کئی یوزرس مسک پر بھڑک گئے۔ لیک، پول میں زیادہ تر ووٹ ترمپ کی واپسی کو لے کر کیے گئے۔


      کیا کیا کمنٹس کیے یوزرس نے؟
      مسک کے ٹرمپ کی واپسی والے پول پر ایک غیر منافع بخش لائبریری کی کمیٹی صدر نے لکھا کہ اگر ٹوئٹر پر ٹرمپ کیو اپسی ہوتی ہے تو وہ پلیٹ فارم چھوڑ دیں گی۔ وہیں کئی دیگر یوزرس نے بھی تمام طرح کے ردعمل دئیے ہیں۔ ایک یوزر نے مسک کو اسی طرح کے دیگر پول کرانے کی بھی صلاح دے ڈالی ہے۔ ایک یوزر نے پول پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ اگر ٹرمپ اس الیکشن میں ہار جاتے ہیں تو وہ کہیں گے کہ اس میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ اس پول پر مسک بھی لگاتار یوزرس کے کمنٹس کا جواب دیتے رہے۔ مسک نے لکھا، ٹوئٹر ٹرمپ پول دیکھنے میں دلچسپ اور مزیدار لگ رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      نئی پالیسی کے تحت ’نیگیٹیو ٹوئٹ‘ کو آگے نہیں بڑھائے گا ٹوئٹر، ایلون مسک نے کیا اعلان

      یہ بھی پڑھیں:
      ایلون مسک نے بعض بند ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بحال کیا، ٹرمپ کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

      ایک سال پہلے معطل ہوا تھا ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ
      ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کر اشتعال انگیز ٹوئٹ کی وجہ سے بلاک کیا گیا تھا۔ دراصل، امریکہ میں ہوئے اتنخابات کے بعد جوبائیڈن کو صدارتی عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ اس دوران ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے وہائٹ ہاوس کے باہر اور اندر جم کر ہنگامہ کیا۔ بھیڑ کے اس پرتشدد مظاہرے کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر نے پہلے ٹرمپ کا اکاونٹ 12 گھنٹوں کے لیے اور پھر بعد میں پوری طرح سے سسپنڈ کردیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: