ایلون مسک کا ہوا ٹوئٹر، سی ای او پراگ اگروال سمیت کئی عہدیدار ہوگئے برخاست
ایلون مسک کا ہوا ٹوئٹر، سی ای او پراگ اگروال سمیت کئی عہدیدار ہوگئے برخاست
پراگ اگروال، نیڈ سیگل، وجیا گاڈے سمیت ٹوئٹر کے اعلیٰ عہدیدار ایلون مسک کے طویل عرصے سے نشانے پر تھے۔ ان کے اور مسک کے درمیان ٹوئٹر کی حصولیابی کے پہلے سے کشیدگی و زبانی جنگ جاری تھی۔
مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر اب دنیا کے سب سے رئیس ایلون مسک کا ہوگیا ہے۔ مسک نے اس کی کمان سنبھالتے ہی سی ای او پراگ اگروال سمیت کئی اعلیٰ عہدیداروں کو برخاست کردیا ہے۔
ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک آج جمعہ کو ٹوئٹر کے حصولیابی کا وقت ختم ہونے سے پہلے اس کے نئے مالک بن گئے۔ نیوز رپورٹ کے مطابق، مسک کے مالک بننے کے بعد ہی ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) پراگ اگروال اور چیف فائنانس آفیسر( سی ایف او) نیڈ سیگل برخاست کردیا گیا۔ انہیں ٹوئٹر کے ہیڈکوارٹر سے باہر نکلوائے جانے کی بھی خبر ہے۔ نوکری سے نکالے گئے اعلیٰ عہدیداروں میں ٹوئٹر کی لیگل ٹیم کے چیف وجیا گاڈّے بھی شامل ہیں۔
پراگ اگروال سمیت اعلیٰ عہدیدار اس لیے نشانے پر تھے پراگ اگروال، نیڈ سیگل، وجیا گاڈے سمیت ٹوئٹر کے اعلیٰ عہدیدار نئے مالک ایلون مسک کے طویل عرصے سے نشانے پر تھے۔ ان کے اور مسک کے درمیان ٹوئٹر کی حصولیابی کے پہلے سے کشیدگی و زبانی جنگ جاری تھی۔ اس لیے مسک نے اس سوشل میڈیا سائٹ کی حصولیابی کرتے ہوئے سب سے پہلے ان کی چھٹی کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جب ٹوئٹر کے ساتھ ایلن مسک کی ڈیل پوری ہوئی، تب سی ای او پراگ اگروال اور سیگل ٹوئٹر کے آفس میں ہی تھے۔ کچھ ہی دیر میں انہیں ٹوئٹر ہیڈکوارٹر سے باہر نکال دیا گیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔