உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا ٹویٹر بندہوجانے والا ہے؟ RIP Twitter پر ایلون مسک نے کیا اس طرح رد عمل! پوسٹ ہوئی وائرل

    مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹر پر پابندی بھی ختم کر دی ہے۔

    مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹر پر پابندی بھی ختم کر دی ہے۔

    رائٹرز کے مطابق مسک کچھ اعلیٰ ملازمین سے ملاقات کر رہے ہیں، تاکہ وہ انہیں رہنے کے لیے راضی کر سکیں۔ ایک موجودہ ملازم اور حال ہی میں رخصت ہونے والے ایک ملازم نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • USA
    • Share this:
      ایلون مسک (Elon Musk) ان دنوں مسلسل خبروں میں ہیں۔ ٹویٹر ہیڈ کوارٹر میں تمام افراتفری اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی غیر متعین عمل درآمد کی وجہ سے خود ٹوئٹر پر رپ ٹوئٹر (RIP Twitter) کا ہیش ٹیگ چل رہا ہے۔ مسک ہر وقت سرخیوں میں رہتے ہیں۔ مسک کی جانب سے الٹی میٹم جاری کرنے کے چند گھنٹے بعد رپ ٹویٹر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹرینڈ ہونے لگا ہے۔

      رائٹرز کے مطابق مسک کچھ اعلیٰ ملازمین سے ملاقات کر رہے ہیں، تاکہ وہ انہیں رہنے کے لیے راضی کر سکیں۔ ایک موجودہ ملازم اور حال ہی میں رخصت ہونے والے ایک ملازم نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ جو ٹوئٹر کے ساتھیوں سے رابطے میں ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے ملازمین نے رہنے کی حامی بھری ہے۔ جب کچھ ملازمین نے تذبذب اور ہچکچاہٹ کا بھی اظہار کیا ہے۔

      تاہم کچھ دنوں کے بعد مسک نے خود اس کا جواب دیا ہے۔ اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر ارب پتی نے ٹویٹ کیا کہ ٹوئٹر ابھی زندہ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی قسمت کے بارے میں فکر مند سوشل میڈیا صارفین کے پوسٹ کرنے کے بعد یہ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ ان کا یہ ٹویٹ اب وائرل ہو گیا ہے۔ ایک شخص نے لکھا کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اس نے واقعی ہماری توقعات کو منزل تک پہنچانے کا ایک اچھا کام کیا ہے۔ ایک اور ٹویٹر صارف نے تبصرہ کیا کہ ’میں پہلے سے جانتا ہوں‘۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      ٹوئٹر کمپنی اس وقت انتہائی ہنگامہ خیزی کا سامنا کر رہی ہے۔ اس کے ملازمین کو باہر کا راستہ دیکھایا جارہا ہے۔ جو اندرونی طور پر Tweeps کے نام سے جانے جاتے ہیں، انھوں نے اپنے استعفوں کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے ہیش ٹیگ LoveWhereYouWorked# اور سلیوٹ ایموجی کا استعمال کیا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: