کیا ٹوئٹر کی نئی پالیسیاں ہندوستان میں آئی ٹی رولز کے شرائط کو کرے گی پوری؟ جانیے تفصیلات

Youtube Video

عہدیدار نے کہا کہ اگر ہندوستان میں صارفین آئی ٹی رولز کے تحت ٹوئٹر پر ویریفیکیشن کے لیے 8 ڈالر کی فیس کو چیلنج کرتے ہیں تو حکومت اس پر کوئی بھی قدم اٹھاسکتی ہے لیکن فی الحال صارف کے انٹرفیس کے لحاظ سے ٹویٹر پر ہونے والی تبدیلیوں پر صرف گہری نظر رکھی جارہی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • inter, IndiaUSAUSA
  • Share this:
    IT Rules, Verification, Blue Tick & Twitter: ہندوستان میں نئے آئی ٹی رولز سے وابستہ ایک عہدیدار نے نیوز 18 سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پچھلے سال وضع کردہ نئے آئی ٹی رولز کے تحت ہم چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر موجود ہر اس شخص کی تصدیق کی جائے جو خود سے رضاکارانہ طور پر اس کے لیے درخواست دینا چاہتا ہے۔ اس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے اس کے لیے وصول کی جانے والی کسی فیس یا رکنیت کا حوالہ نہیں دیا گیا۔ جب کہ ٹوئٹر کے برعکس دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے ویریفیکیشن کے لیے کسی بھی طرح کا چارج نہیں کرتے ہیں۔

    عہدیدار نے کہا کہ اگر ہندوستان میں صارفین آئی ٹی رولز کے تحت ٹوئٹر پر ویریفیکیشن کے لیے 8 ڈالر کی فیس کو چیلنج کرتے ہیں تو حکومت اس پر کوئی بھی قدم اٹھاسکتی ہے لیکن فی الحال صارف کے انٹرفیس کے لحاظ سے ٹویٹر پر ہونے والی تبدیلیوں پر صرف گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ مسک نے کہا ہے کہ مذکورہ فیس کو صافرین کے تناسب اور ملکوں کے حساب سے ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔

    تاہم ایک اور سرکاری اہلکار نے کہا کہ ویریفیکیشن کے لیے جو ٹویٹر چارج کرتا ہے وہ کمپنی اور صارف کے درمیان کا معاملہ ہے اور حکومت کو اس میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

    ہندوستان میں قواعد کیا کہتے ہیں؟

    انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈلائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز 2021 کے سیکشن 4 (7) میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا انٹرمیڈیری ان صارفین کو اجازت دے گی جو اپنی خدمات کے لیے ہندوستان میں رجسٹر ہوں یا ہندوستان میں اپنی خدمات فراہم کریں، وہ رضاکارانہ طور پر ویریفیکیشن کر سکیں۔ وہ کسی بھی مناسب طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹس اور موبائل نمبر کے تحت اپنے اکاؤنٹ کو ویریفائڈ کرسکتے ہیں۔ ایسے صارف کو ویریفیکیشن کا ایک واضح نشان فراہم کیا جائے گا، جو کہ تمام صارفین کو نمایاں نظر آئے گا۔ مثلاً بلو ٹک ہے۔

    قوانین میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا انٹرمیڈیری کسی ایسے صارف کو ایک ویریفیکیشن ٹیگ فراہم کرے گا جو ایک فعال موبائل نمبر جیسے مناسب طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنے اکاؤنٹ ویریفائڈ کرتا ہے۔ اس بات کی کوئی وضاحت نہیں ہے کہ آیا ثالث سروس (میڈیا پلیٹ فارم) کسی سے بھی ایک بار کی فیس یا بار بار فیس کے طور پر چارج کر سکتا ہے یا نہیں؟

    یہ بھی پڑھیں: 


    قوانین میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویریفیکیشن کے مقصد کے لیے موصول ہونے والی معلومات کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا جب تک کہ صارفین اس طرح کے استعمال کے لیے واضح طور پر رضامندی ظاہر نہ کریں۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: