پاک مقبوضہ کشمیرمیں ایمرجنسی نافذ، حراست میں لئے گئے بڑے لیڈران

پاک مقبوضہ کشمیرکےلوگوں کوآزادی دلانےکےمقصد سےمنعقد کی گئی ریلی کےبعد ایمرجنسی نافذ کرنےکا فیصلہ لیا گیا ہے۔

Oct 23, 2019 06:12 PM IST | Updated on: Oct 23, 2019 06:12 PM IST
پاک مقبوضہ کشمیرمیں ایمرجنسی نافذ، حراست میں لئے گئے بڑے لیڈران

زبردست ہنگامے اوراحتجاجی مظاہرہ کے بعد پی اوکے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں سیکورٹی اہلکاروں کوتعینات کیا گیا ہے۔ پی اوکے کےکئی بڑے لیڈروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ علاقے میں کسی کو بھی ریلی کی اجازت نہیں ہے۔

پاک مقبوضہ کشمیرمیں یہ فیصلہ بدھ کو ہوئی ریلی کے بعد لیا گیا۔ پی اوکے کے لوگوں کو آزادی دلانے کے مقصد سے مظفرآباد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس ریلی کا انعقاد آزاد سیاسی جماعتوں کی تنظیم آل انڈیپنڈینٹ پارٹیزالائنس (تمام آزاد جماعتوں کا اتحاد) نے کیا تھا۔

Loading...