உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: پاکستان میں ایمرجنسی، سیلاب سے آدھا ملک ڈوبا، تین کروڑ سے زیادہ افراد متاثر، 1000 اموات

    Pakistan: پاکستان میں ایمرجنسی، سیلاب سے آدھا ملک ڈوبا، تین کروڑ سے زیادہ افراد متاثر، 1000 اموات

    Pakistan: پاکستان میں ایمرجنسی، سیلاب سے آدھا ملک ڈوبا، تین کروڑ سے زیادہ افراد متاثر، 1000 اموات

    Pakistan News: پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے افراتفری مچی ہوئی ہے ۔ تقریبا آدھا ملک ڈوب گیا ہے ۔ اس سیلاب سے تین کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں تو ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ سرکار نے اس بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaislamabadislamabadislamabadislamabad
    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے افراتفری مچی ہوئی ہے ۔ سوات اور سندھ ندی میں پانی میں اضافہ کی وجہ سے تقریبا آدھا ملک ڈوب گیا ہے ۔ اس سیلاب سے تین کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں تو ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ سرکار نے اس بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں واقع سفیروں ، ہائی کمشنروں اور دیگر چنندہ سفارت کاروں کے ساتھ جمعہ کو ایک میٹنگ کی اور انہیں ملک میں سیلاب کی بھیانک صورتحال کی جانکاری دی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان میں 70 سال کی دلہن، 37 کا دولہا، سوشل میڈیا پر چھائی یہ شادی


      پاکستانی اخبار ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ صوبوں میں حالات سب سے خراب ہیں ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے مطابق پاکستان میں 14 جون کے بعد سے سب سے زیادہ اموات سندھ صوبے میں ہوئی ہے ۔ ملک کا تقریبا 70 فیصد حصہ سیلاب کی زد میں آگیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Pentagon:حملوں میں لوگوں کو بچانے کے لئے نیا مرکز قائم کرے گا امریکہ،آخرکیوں لیاگیافیصلہ؟


      کراچی سے لے کر پنجاب ، بلوچستان میں حالات اب بھی تشویشناک بنے ہوئے ہیں ۔ وزیر ماحولیات شیریں رحمان کے مطابق اس سال ملک میں مانسون کے آٹھ دور ہوچکے ہیں جبکہ ہر سال یہ اوسطا تین مرتبہ ہی آتا رہا ہے ۔ یہاں ابھی بھاری بارش کی وارننگ بھی دی گئی ہے ۔ ملک کے کئی حصوں میں بس اور ٹرین معطل کردی گئی ہیں ۔

      وزیر داخلہ ثنا اللہ نے بتایا کہ سیلاب سے بنے حالات میں جان و مال کے تحفظ کیلئے فوج کو تعینات کیا گیا ہے ۔ ملک میں ایمرجنسی ہے اور سیکورٹی فورسیز راحت اور بچاو کاموں میں لگے ہوئے ہیں ۔ ایک دہائی کے بعد سیلاب کا ایسا قہر دیکھنے کو ملا ہے ۔ ملک میں سات لاکھ مکانات کو پوری طرح یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے تو تقریبا 57 لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: