ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایمرسن منانگا گوا زمبابوے کے اگلے صدر ہوں گے

ہرارے۔ زمبابوے کے سابق نائب صدر ایمرسن منانگاگوا اگلے صدر کے طورپر جمعرات کو حلف لیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 22, 2017 03:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایمرسن منانگا گوا زمبابوے کے اگلے صدر ہوں گے
زمبابوے کے سابق نائب صدر ایمرسن منانگاگوا: فائل فوٹو۔

ہرارے۔  زمبابوے کے سابق نائب صدر ایمرسن منانگاگوا اگلے صدر کے طورپر جمعرات کو حلف لیں گے۔ حکمراں جانو ۔پی ایف پارٹی کی لیگل سکریٹری پیٹرک چناماسا نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباََ 37برسوں سے حکومت کی ذمہ داری سنبھال رہے رابرٹ موگابے کے آخر کار صدر کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد سابق نائب صدر منانگاگوا اب اگلے صدر کے طورپر حلف لیں گے۔


موگابے کے اچانک استعفی دینے کے بعد سے ان کے خلاف شروع کی گئی مواخذے کی کارروا ئی کو اب ملتوی کردیا گیا ہے۔ موگابے کے اس فیصلے سے پورے ملک میں خوشی کی لہر ہے۔ جانو۔پی ایف پارٹی کے سربراہ لومور متوکے نے کہاکہ منانگاگوا اگلے 48گھنٹے میں صدرکے عہدہ کا حلف لیں گے اور آئندہ الیکشن تک موگابے کی باقی مدت کو پورا کریں گے۔ ملک میں اگلے عام انتخابات ستمبر 2018میں ہونے کی امید ہے۔



First published: Nov 22, 2017 03:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading