اپنا ضلع منتخب کریں۔

    روس کے میزائل حملے میں نو لوگوں کی موت، 64 زخمی، زیادہ تر علاقوں میں بلیک آؤٹ

    روس کے میزائل حملے میں نو لوگوں کی موت، 64 زخمی، زیادہ تر علاقوں میں بلیک آؤٹ۔ (تصویر: رائٹرز)

    روس کے میزائل حملے میں نو لوگوں کی موت، 64 زخمی، زیادہ تر علاقوں میں بلیک آؤٹ۔ (تصویر: رائٹرز)

    روسی فوج نے یوکرین کے مشرقی شہر کیف اور خارکیف کے بنیادی ڈھانچوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔ علاقے کے گورنر نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں بڑے پیمانے پر میزائل حملے ہوسکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Ukraine
    • Share this:
      یوکرین کے شہروں پر روسی میزائل حملے لگاتار جاری ہیں۔ ایسے ہی ایک میزائل حملے میں جنوب مشرقی شہر نیپرو میں ایک اپارٹمنٹ کے ایک حصے کو تباہ کردیا گیا جس میں نو لوگ مارے گئے اور 64 دیگر زخمی ہوگئے۔ دی ایسوسی ایٹیڈ پریس نے یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کیریلو ٹیموشینکو کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے۔ یوکرین کے وزیر توانائی جرمن گالوشینکو نے کہا کہ روس کی جانب سے کی جارہی بمباری کی وجہ سے زیادہ تر یوکرینی علاقوں میں ایمرجنسی بلیک آوٹ کی صورتحال ہے۔ یہ معلومات نیوز ایجنسی اے ایف پی نے دی ہے۔

      ساتھ ہی برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے یوکرین کو چیلنجر 2 ٹینک اور آرٹلری سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سنک نے یہ اہم اعلان تقریباً دو ہفتوں میں پہلی بار یوکرین کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے والے میزائل حملوں کے درمیان کیا۔

      روس نے یوکرین کے دارالحکومت پر داغی میزائلیں، بنیادی ڈھانچوں پر کیا حملہ
      ہفتہ کی صبح روسی فوج نے یوکرین کے مشرقی شہر کیف اور خارکیف کے بنیادی ڈھانچوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔ علاقے کے گورنر نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں بڑے پیمانے پر میزائل حملے ہوسکتے ہیں۔ سلسلہ وار سنے گئے دھماکوں کی آوازیں کافی غیر معمولی تھیں، حالانکہ ابھی کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے لیکن حملے میں کئی مقامات پر آگ لگ گئی اور کئی گھر ٹوٹ گئے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:
      پشاور کے تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، سینئر افسر سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک

      یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کیریلو تیموشینکو نے ٹیلی گرام میں کہا کہ اہم انفراسٹرکچر پر میزائل حملے ہوئے ہیں۔ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے بتایا کہ کیف کے بائیں کنارے پر واقع دنیپرووسکی ضلع میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہاں لوگوں کو بنکروں اور ریسکیو ہومز میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ روسی فوج توانائی کی تنصیبات پر مسلسل حملے کر رہی ہے جس کی وجہ سے سردیوں میں حرارتی آلات کے آپریشن میں خلل پڑتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: