உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    9 ‏ماہ کی حاملہ خاتون جتنا بڑھ گیا اس شخص کا پیٹ! بیحد چونکانے والی ہے وجہ

     Garry Urien

    Garry Urien

    جولیا نے بتایا کہ گیری کو اب کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ شرم کی وجہ سے گھر سے نہیں نکلتے کیونکہ لوگ انہیں گھورنے لگتے ہیں۔ انگلینڈ کے جنوبی یارکشائر (South Yorkshire, England) میں رہنے والے 46 سالہ گیری یورین (Garry Urien) انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

    • Share this:
      Man looks like 9 month pregnant due to hernia: انسانی جسم کافی عجیب ہوتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ عجیب اور چونکا دینے والی جسم سے متعلق بیماریاں ہوتی ہیں جو کسی کو بھی پریشان کر سکتی ہیں۔ اگر جسم کی صحیح دیکھ بھال نہ کی گئی تو ایک بڑی مصیبت کھڑی ہو سکتی ہے جیسے انگلستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا پیٹ میں 9 ماہ کی حاملہ عورت کے پیٹ کے برابر بڑھ گیا اس کے پیچھے کی وجہ کافی چونکا دینے والی ہے۔

      ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے جنوبی یارکشائر (South Yorkshire, England) میں رہنے والے 46 سالہ گیری یورین (Garry Urien) انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ ہرنیا کی وجہ سے گیری (Garry Urien) کا پیٹ بہت زیادہ باہر آ گیا ہے اور اب وہ اتنا پھول گیا ہے کہ وہ حاملہ خاتون کی طرح نظر آتے ہیں۔ ان کے ہرنیا کی وجہ بھی کافی چونکا دینے والی ہے۔ یارکشائر لائیو سے بات کرتے ہوئے گیری کی 57 سالہ اہلیہ جولیا (Julia) نے بتایا کہ فروری 2021 میں گیری کو اچانک پیٹ میں شدید درد ہوا جب انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

      اپینڈکس کی وجہ سے ہوا ہرنیا
      ایم آر آئی کے بعد پتہ چلا کہ انہیں اپینڈیسائٹس (appendicitis) ہے۔ رودرہیم اسپتال میں ان کی سرجری تین بار ٹال دی گئی لیکن ان کا اپینڈکس پھٹ گیا اور ان کی فوری سرجری کرنی پڑی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت اتنی بگڑ گئی تھی کہ وہ سرجری کے دوران ان کی موت ہو جاتی لیکن ان کی جان بچ گئی۔ سرجری کے بعد اپینڈکس کو نکال دیا گیا لیکن اس کے بعد گیری کی بڑی آنت ایبڈومینل وال سے باہر آگئی جس کی وجہ سے ان کو کافی بڑی ہرنیا (Hernia Surgery) ہو گئی۔

      گیری کو ہوتی کافی پریشانی
      جولیا نے بتایا کہ گیری کو اب کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ شرم کی وجہ سے گھر سے نہیں نکلتے کیونکہ لوگ انہیں گھورنے لگتے ہیں۔ پہلے جہاں انہیں 34 سائز کی جینس آتی تھی اب انہیں 54 سائز کی جینس خریدنی پڑتی ہے۔ وہ اپنے موزے بھی خود نہیں پہن سکتے۔ جولیا نے کہا کہ ان کی طبیعت خود خراب ہے اس لیے انہیں گیری کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ اب گیری اور جولیا سرجری کا انتظار کر رہے ہیں۔ کووڈ-19 کی وجہ سے سرجری کو بار بار ملتوی کیا جا رہا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: