پاکستان میں ہندستان کی فلموں اورسنگیت کی سی ڈی توڑنے کا بالی ووڈ نے پر زبردست مخالفت کی ہے۔ ساتھ ہی اشتہاربند کرنے پربھی بالی ووڈ کے لوگوں نےاپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔ تقریبا سبھی نےپاکستان کےخلاف مخالفت ظاہرکی۔
مہابھارت میں دوریودھن کا کردارنبھانےوالے بالی ووڈ اداکارپنیت اسّرنےنیوز 18 سےکہا ' ہم پاکستان کو اتنہ توجہ دیتےکیوں ہیں، میں نہ پاکستان کو جانتا ہوں نہ پاکستان کی میرے ملک کے سامنےکوئی اہمیت ہے'۔ ہم اورہمارا ملک دوستی کیلئےہاتھ آگےبڑھاتے ہیں اور وہ ہم پر حملہ کرتے ہیں۔ اٹل بہاری واجپئی لاہورگئےتھے دوستی کا ہاتھ بڑھانے اورانہیوں نے جواب میں کرگل دیا۔ اس کےبعد ممبئی اور پلوامہ سمیت کئی جگہ حملےکئے۔
پنیت اسّر نےکہا ہمارے ملک کا سنیما پاکستان میں نہیں چلےگا تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میکا کی حال ہی میں پاکستان میں ہوئی پرفارمینس پرپنیت نےکہا کہ ہندوستانی حکومت نے ویزا دیا تومیکا نےکیا گناہ کیا۔ ہوسکتا ہے کہ پاکستان میں میکا کی ڈیٹ ایک سال پہلے لاک ہوئی ہو۔
وہیں کامیڈین سنیل پال نے مزاق کرتے ہوئے کیا کہا دیکھیں اس ویڈیو میں۔
کوریوگرافرگنیش آچاریہ نےکہا کوئی فرق نہیں پڑتا پاکستان میں بالی ووڈ بند ہونے سے کیونکہ پاکستان کو ہماری ضرورت ہے ہمیں نہیں۔ دیکھیں پورا ویڈیو ۔
یہ بھی پڑھیں:
کشمیر بنے گا پاکستان' نعرے پر جم کر ٹرول ہوئی پاکستانی اداکارہ وینا ملک'
کشمیر پر بھڑکے عدنان سمیع، پاکستانی ٹرولر کو دیا ایسا جواب: پڑھیں یہاں
واضح رہے کہ ملک کی مودی حکومت کے جموں وکشمیرسے دفعہ 370 کے بیشترشقوں کو ہٹانےاورریاست کی تقسیم کرنے سے پاکستان بری طرح سے بوکھلایا ہوا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔