ہوم » نیوز » عالمی منظر

اردوغان، ٹرمپ شام میں سیکورٹی زون بنانے سے متعلق بات چیت میں تیزی لانے پر متفق

دونوں ممالک شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے باقی ماندہ شدت پسندوں کو ختم کرنے کے لیے قدم اٹھانے پر متفق ہوئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 21, 2019 06:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اردوغان، ٹرمپ شام میں سیکورٹی زون بنانے سے متعلق بات چیت میں تیزی لانے پر متفق
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ: فائل فوٹو، فوٹو یو این آئی۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمال مغربی شام میں سیکورٹی زون بنانے سے متعلق بات چیت کو تیزی سے آگے بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔


ترکی انتظامیہ نے اتوار کو کہا،’’آج ترکی کے صدر نے امریکی صدر کے ساتھ فون پر بات چیت کی ۔  اردوغان نے کہا کہ ترکی شام کے منبج علاقے میں کرد ورکرزپارٹی ، کرد پیپلز پروٹکشن یونٹ (پی کے کے ۔وائی پی جی )کو عدم استحکام پیداکرنے سے روکنے کے لیے فوری طورپر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے ۔ دونوں لیڈروں نے شام میں سکیورٹی زون بنانے سے متعلق بات چیت میں تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے‘‘۔


دونوں ممالک شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے باقی ماندہ شدت پسندوں کو ختم کرنے کے لیے قدم اٹھانے پر متفق ہوئے ہیں۔

First published: Jan 21, 2019 05:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading