سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی/قتل کے معاملہ میں اب سب سے زیادہ سنسنی خیز بیان آیا ہے اور یہ بیان دیا ہے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا، انہوں نے سعودی ولی عہد پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔
امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ سعودی صحافی کے قتل کا حکم سعودی حکومت کی اعلیٰ ترین شخصیات کی جانب سے دیا گیا ، تاہم انہیں ایک لمحے کے لیے بھی اس بات پر یقین نہیں کہ قتل کا حکم حکومت سعودی فرماں روا نے دیا ہو ۔ ترک صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔