اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شراب کی ایک بوند سے بھی جسم میں ہوسکتا ہے کینسر، WHO نے کیا بڑا انکشاف

    شراب کی ایک بوند سے بھی جسم میں ہوسکتا ہے کینسر، WHO نے کیا بڑا انکشاف

    شراب کی ایک بوند سے بھی جسم میں ہوسکتا ہے کینسر، WHO نے کیا بڑا انکشاف

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ ایتھنول (شراب) حیاتیاتی طریقہ کار کے ذریعے کینسر کا باعث بنتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Newyork
    • Share this:
      لوگوں کا ماننا ہے کہ کم مقدار میں شراب پینے سے جسم کو نقصان نہیں ہوتا۔ حالانکہ شراب پینے سے ہونے والے نقصانات کو لے کر کئی طریقے کی اسٹڈی کی گئی، لیکن اب ایک ایسی تحقیق میں حیران کرنے والی بات کہی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نےد عویٰ کیا ہے کہ شراب کی ایک بوند بھی زہر ہے۔ جب کوئی شخص الکحل لیتا ہے، تو وہ اسی وقت کینسر کی جانب راستے پر چل پڑتا ہے، پھر چاہے شراب تھوڑی مقدار میں لی گئی ہو یا زیادہ مقدار میں۔

      شراب جسم کے لیے نقصان دہ
      عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ شراب جسم کے لیے نقصان دہ مشروب ہے اس سے  بچنا چاہیے۔ شراب کا ایسا کوئی پیمانہ نہیں ہے کہ کم پینے سے کچھ نہیں ہوگا اور زیادہ پینے سے آپ کو کچھ مسائل ہوسکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے دی لاسینٹ پبلک ہیلتھ میں شائع آرٹیکل کے بعد لوگوں کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

      سات طرح کے کینسر کا خطرہ
      اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ شراب پینے سے سات طرح کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس میں تھروٹ کینسر، لیور کینسر، کولن کینسر، ماوتھ کینسر، بریسٹ کینسر، ایسوفیگس کینسر و دیگر شامل ہیں۔ ایسے  میں یہ کہنا بالکل بھی مناسب نہیں ہے کہ تھوڑی شراب پینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ اتنی مقدار میں ہی شراب پینی چاہیے، تو کچھ نہیں ہوگا، وہ سب غلط ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      وسطی سینیگال میں زبردست تصادم، کم از کم 40 افرادہلاک، درجنوں زخمی، تین روزہ سوگ کااعلان

      یہ بھی پڑھیں:
      چین میں کووڈ۔19 کے اضافے کے درمیان بیرون ملک مقیم مسافروں کیلئے قرنطینہ ختم، شہریوں کوراحت

      کینسر کے پیدا ہونے کا خطرہ
      ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ ایتھنول (شراب) حیاتیاتی طریقہ کار کے ذریعے کینسر کا باعث بنتی ہے۔ مطلب واضح ہے کہ شراب خواہ کتنی ہی مہنگی کیوں نہ ہو یا کم مقدار میں بھی پی لی جائے تو اس سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ زیادہ شراب پینے سے کینسر کا خطرہ بہت حد تک بڑھ جاتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: