உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امریکی ایکسپرٹ کا دعویٰ- 2014 عام انتخابات میں ای وی ایم میں کی گئی تھی دھاندلی

    file photo

    file photo

    انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن (یوروپ) کی طرف سے ای وی ایم ہیک تھان کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں کانگریس لیڈرکپل سبل بھی موجود تھے۔

    • Share this:
      ایک امریکی سائبر ایکسپرٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو ہیک کیا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیرکو ہیکر نےکہا کہ ای وی ایم کو ہیک کرنا مشکل ہے، لیکن یہ ناممکن نہیں ہے۔ وہیں الیکشن کمیشن نے ای وی ایم ہیک تھان پرسخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ الیکشن کمیشن نےکہا کہ وہ معاملے میں لیگل ایکشن لینے پرغورکررہا ہے۔

      بی جے پی نے اس معاملے میں کانگریس پرتنقید کی ہے۔ پارٹی نےکہا کہ کانگریس نریندرمودی کو ہٹانےکے لئے کسی کی بھی مدد لے سکتی ہے۔ ہیکرنے دعویٰ کیا کہ ٹرانس میٹرکے ذریعہ بغیرکسی بلوٹوتھ اوروائی فائی کے ای وی ایم کوہیک کیا جاسکتا ہے۔ یہی نہیں ہیکرکا دعویٰ ہے کہ 2014 کے عام انتخابات میں ای وی ایم میں بدعنوانی کی گئی تھی اورمہاراشٹر، اترپردیش اورگجرات کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی۔





      First published: