موبائل ایپ کی مدد سے کھلا راز۔ ٹیچر13 سالہ طالب علم کا کررہی تھی جنسی استحصال

امریکہ کی ریاست ایری زونا میں ایک خاتون ٹیچر13 سالہ طالب علم کا جنسی استحصال کررہی تھی۔ لڑکے والد کی جانب سے شکایت درج کرنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا اوراب اس خاتون کو مقامی عدالت نے 20 سال کی عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

Jul 15, 2019 02:28 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 02:30 PM IST
موبائل ایپ کی مدد سے کھلا راز۔ ٹیچر13 سالہ طالب علم کا کررہی تھی جنسی استحصال

عدالت میں سماعت کے دوران لی گئی تصویرمیں دیکھی جاسکتی ہے برٹنی زیمورا۔(تصویر:سوشل میڈیا)۔

امریکہ کی ریاست ایری زونا میں ایک خاتون ٹیچر13 سالہ طالب علم کا جنسی استحصال کررہی تھی۔ لڑکے والد کی جانب سے شکایت درج کرنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا اوراب اس خاتون کو مقامی عدالت نے 20 سال کی عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ ٹیچرکا نام برٹنی زیمورا ہے۔ شادی شدہ زیمورا نے اپنے تدریسی شعبہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک 13 سالہ طالب علم کا جنسی استحصال کیا۔

برٹنی زیمورا پرالزام تھا کہ اس نے اپنے ایک 13 سالہ شاگرد کا منظّم طریقے سے جنسی طورپر استحصال کیا۔صرف اتناہی نہیں اسے 8 مرتبہ جسمانی تعلقات بھی قائم کیے۔ ایری زونا کے شہرگڈ ائیرایک پرائمری اسکول کے طالب علم کوزیمورا نے اپنے چال میں پھنسایا۔ ٹیچر نے اپنے طالب علم کو پہلے تعریفی پیغامات بھیجے اورکچھ دنوں کے بعد اسے عریاں تصاویربھیجی۔

Loading...

جس کے بعد طالب علم بھی برٹنی زیمورا کی سازش کا شکارہوگیا اور اسکول غیرحاضر رہنے لگا۔ اس کے علاوہ اس اپنے گھروں اور دوستوں سے بھی دوری اختیارکرلی تھی ۔ جس کے بعد طالب علم کے والد کو شک ہوا اور انہوں نے اپنے بیٹے پرنظررکھنے کےلیے موبائل پرنظر رکھنے والے موبائل ایپ سے استفادہ کیا تو 28 سالہ ٹیچر اور 13 سالہ طالب علم کے جسمانی تعلقات کا راز فاش ہوگیا۔ طالب علم کے والد نے لڑکے کے فون میں عریاں تصویربھی دیکھ لی تھی پھر انہوں نے پہلے برٹنی زیمورا سے بات چیت کی۔ جب برٹنی زیمورا کے شوہر کو اس بات کا علم ہواتو اس نے طالب علم اور اسکے والد سے بات چیت کی اورسمجھوتا کی پیشکش کی۔ تاہم طالب علم کے والد نے اس معاملہ پولیس سے رجوع کردیا۔ جس کے بعد رواں سال مارچ میں پولیس نے زیمورا کو گرفتار کرلیاتھا۔ جس کے عدالت نے برٹنی زیمورا کو 20 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com