اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مصر میں سابق آرمی چیف سامی حافظ عنان صدارتی انتخابات لڑیں گے

    مصر کے سابق آرمی چیف جنرل سامی حافظ عنان : فائل فوٹو، تصویر یو این آئی۔

    مصر کے سابق آرمی چیف جنرل سامی حافظ عنان : فائل فوٹو، تصویر یو این آئی۔

    قاہرہ۔ مصر کے سابق آرمی چیف جنرل سامی حافظ عنان نے کہا ہے کہ اس سال مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں وہ بھی امیدوار ہوں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      قاہرہ۔ مصر کے سابق آرمی چیف جنرل سامی حافظ عنان نے کہا ہے کہ اس سال مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں وہ بھی امیدوار ہوں گے۔ مسٹر عنان نے ہفتہ کو اپنے سرکاری فیس بک اکاؤنٹ پر کہا کہ مصر کو غلط پالیسیوں سے بچانے کے لئے وہ بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے۔ انهوں نے سرکاری اداروں سے تمام امیدواروں کے تئیں غیر جانبدار رہنے اور کسی کا حق نہیں لینے کی درخواست کی۔


      دریں اثناء، فوجی جنرل سے صدر بننے والے عبد الفتا ح السیسی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ دوسری بار صدر بننے کے لئے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ سال 2011 میں اس وقت کے صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے معزول کرنے کے بعد سے مصر میں یہ تیسرا الیکشن ہوگا۔

      مصر میں 26 سے 28 مارچ کے درمیان صدارتی انتخابات ہوں گے، جس کے لئے 20 سے 29 جنوری تک کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیں گے ۔
      First published: