ریاض۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی میں قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب کے اپنے حالیہ دورہ کے موقع پر نواز شریف مسجد نبوی میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ نواز شریف کو پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے جولائی مہینہ میں نااہل قرار دے دیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق، نواز شریف کے دن رات آج کل مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے گز ررہے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سفید کپڑوں میں ملبوس، لائٹ براؤن واسکٹ اور سر پر سفید ٹوپی پہنے بہت انہماک کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف ہیں جبکہ ان کے ہمراہ چند قریبی ساتھی اورعقب میں سعودی سکیورٹی فورس کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف اپنا زیادہ تر وقت مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعاؤں اور ذکر واذکار میں مصروف رہ کر گزار رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔