نئی دہلی: ہندوستان میں حجاب تنازعہ (Hijab Row in India) پر مرکوز القاعدہ سربراہ (Al-Qaeda Chief) ایمن الجواہری کا نیا ویڈیو ملک میں اپنی حمایت کی بنیاد بڑھانے کے لئے ہے۔ بدھ کے روز خفیہ ذرائع نے CNN-News18 کو اس کی جانکاری دی۔ اس سے پہلے یہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کشمیر کے موضوع کو لے کر ہندوستان کو ہدف بناتا تھا، لیکن اس بار یہ دہشت گرد کچھ دیگر خصوصی معاملوں پر اپنی رائے ظاہر کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں الجواہری نے مبینہ طور پر کرناٹک کی ایک طالبہ مسکان خان کی تعریف کی۔ جنہوں نے حجاب حامی احتجاجی مظاہرہ میں ایک اہم کردار ادا کیا اور ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے والے لڑکوں کے ایک گروپ کا مقابلہ کرنے کے لئے ‘اللہ اکبرُ بول کر جواب دیا۔ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو اس استحصال پر ردعمل ظاہر کرنا چاہئے۔ گزشتہ کچھ ماہ میں یہ القاعدہ سربراہ کا یہ پہلا ویڈیو تھا۔
امریکی سائٹ انٹلی جینس گروپ کی طرف سے دستیاب کرائے گئے عربی زبان کے ویڈیو کلپ میں الجواہری نے کہا کہ ہمیں ان غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہئے، جو ہمیں خوفزدہ کرتی ہے… ہمیں ہندوستان کی کافر ہندو جمہوریت کے دھوکے میں آنا چھوڑ دینا چاہئے، جس کی شروعات مسلمانوں پر ظلم کرنے کے لئے ایک آلہ کے طور پر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں۔
عمران خان کا دعویٰ نکلا جھوٹا، خفیہ ایجنسیوں کو نہیں ملا ’غیرملکی سازش‘ کا کوئی ثبوت
خفیہ ذرائع نے کہا کہ القاعدہ سربراہ کا یہ ویڈیو پیغام ہندوستانی مسلمانوں کے لئے آنکھیں کھولنے والا ہے کیونکہ حجاب کے جذباتی موضوع کا استعمال اب دنیا کے ٹاپ دہشت گرد تنظیم جیسے اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو اب اس موضوع کو لے کر جاری مخالفت پر پھر غور کرنا چاہئے۔ انٹلی جینس ذرائع نے کہا کہ کشمیر میں بھی حجاب کو لے کر جاری احتجاج کو دہشت گرد تنظیم کو پوری حمایت ہے۔
واضح رہے کہ کرناٹک کے اڈپی ضلع میں جنوری میں حجاب کو لے کر تنازعہ شروع ہوا تھا اور یہ موضوع ملک میں سیاسی بحث کا موضوع بن گیا تھا اور اسے لے کر ریاست میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ حالانکہ کرناٹک ہائی کورٹ نے مسلم طالبات کو کلاس روم میں حجاب پہن کر جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اس معاملے میں اسکول یونیفارم کوڈ پر عمل کیا جائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔