اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ترکی کی راجدھانی استبول میں بڑا دھماکہ، چھ لوگوں کی موت، 53 افراد زخمی، دیکھئے ویڈیو

    ترکی کی راجدھانی استبول میں بڑا دھماکہ، چھ لوگوں کی موت، 53 افراد زخمی، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : اے ایف پی ۔

    ترکی کی راجدھانی استبول میں بڑا دھماکہ، چھ لوگوں کی موت، 53 افراد زخمی، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : اے ایف پی ۔

    Turkeys Istanbul Blast : ترکی کی راجدھانی استنبول کے انتہائی مصروف رہنے والے علاقہ استقلال میں بڑا دھماکہ ہوا ہے ، جس میں چھ افراد کی موت ہوگئی ہے اور 53 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اس کو حملہ قرار دیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Turkey
    • Share this:
      استنبول : ترکی کی راجدھانی استنبول کے انتہائی مصروف رہنے والے علاقہ استقلال میں بڑا دھماکہ ہوا ہے ، جس میں چھ افراد کی موت ہوگئی ہے اور 53 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اس کو حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں چھ افراد کی مو ت ہوگئی ہے ۔ ترکی کی مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ دھماکہ راہگیروں سے بھری رہنے والی سڑک پر ہوا ۔ اس دھماکہ کے بعد کے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا وائرل ہورہے ہیں ، جس میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں اور ایمبولینس کو جائے واقعہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

      ترکی کی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھیڑ بھاڑ والے استقلال ایوینیو میں اتوار کو بھیانک دھماکہ ہوا، جس میں 53 لوگ زخمی ہوگئے ۔ ترکی کی میڈیا نے اتوار کو یہ جانکاری دی ۔ فوٹیج میں دکھ رہا ہے کہ ایمبولینس ، فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی ہے ۔ دھماکہ کی وجہ صاف نہیں ہے ۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے کہا کہ علاقہ میں دکانوں کو بند کردیا گیا ہے ۔


      آن لائن پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں آگ کی لپٹیں اور تیز دھماکہ ہوتا دکھ رہا ہے ۔ وہیں دھماکہ کی آواز سننے کے بعد بازار میں پیدل گھوم رہے لوگ ادھر ادھر بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ پورے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول بن گیا ہے ۔ دھماکہ شام تقریبا 4:20 بجے ہوا ۔

      یہ بھی پڑھئے: زندگی میں 87 مرتبہ شادیاں کرچکا ہے یہ شخص، 88 ویں بار دولہا بننے کی پوری ہوئی تیاری!


      یہ بھی پڑھئے: 67 سالوں سے ایک بھی دن نہیں نہایا تھا 'دنیا کا سب سے گندہ شخص!'، نہانے کے بعد ہوگئی موت



      کئی ٹی وی میڈیا میں استنبول کے بیوگلو ضلع میں مقبول استقلال اسٹریٹ پر ایمبولینس اور پولیس کو جائے واقعہ کی جانب جاتے ہوئے دکھایا گیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: