عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکہ، 10 لوگوں کی موت، 20 سے زیادہ زخمی
Blast News (علامتی تصویر)
فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک گیراج میں رکھے گیس ٹینکر میں یہ دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت کی بات سامنے آئی ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں فٹ بال اسٹیڈیم کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے۔ حادثے میں قریب 10 لوگوں کی موت ہونے کی خبر ہے۔ ساتھ ہی بتایا جارہا ہے کہ واقعہ میں 20 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیکورٹی عہدیداروں کے مطابق یہ بم دھماکہ فٹ بال اسٹڈیم اور وہاں واقع ایک کیفے کے پاس ہوا ہے۔
گاڑی میں بم لگا کر کیا دھماکہ بم دھماکے کو انجام دینے کے لیے ایک گاڑی کا استعمال کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق فٹ بال اسٹڈیم کے پاس کھڑی گاڑی میں بم لگا کر دھماکہ کیا گیا۔ جس نے وہیں، پاس میں کھڑے ایک گیس ٹینکر کو بھی چپیٹ میں لے لیا۔ جس سے دھماکے نے بھیانک روپ لے لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثے میں مارے گئے زیادہ تر لوگ فٹ بال کھلاڑی ہیں، جو دھماکے وقت وہیں آس پاس موجود تھے۔
Iraq | At least eight people killed, over 20 wounded in an explosion in east Baghdad near a football stadium & a cafe. Cause of the explosion still unknown, reports Reuters
گیراج میں رکھے گینس ٹینکر میں ہوا دھماکہ: فوج فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک گیراج میں رکھے گیس ٹینکر میں یہ دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت کی بات سامنے آئی ہے۔ سیکورتی ایجنسیوں نے دھماکے کی وجوہات کو لے کر جانچ شروع کردی ہے۔ معاملے میں دیگر کوئی معلومات ابھی تک نہیں دی گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔