ترکی کے کوئلہ کھدانوں میں دھماکہ، اب تک 25 لوگوں کی موت، کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ
ترکی کے کوئلہ کھدانوں میں دھماکہ، اب تک 25 لوگوں کی موت، کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ
ترکی کے وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دھماکے کے وقت قریب 49 لوگ کان کے اندر کام کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ یہ کان قریب 300 سے 350 میٹر گہری ہے اور ایک پرخطر علاقہ ہے۔
ترکی میں جمعہ کو ایک کوئلہ کان میں ہوئے دھماکے کے بعد اب تک 25 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ دھماکے کے بعد سے ابھی تک یہ صاف نہیں ہے کہ مقام واقعہ پر کتنے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ سرکاری بیانوں کے مطابق جس وقت کان میں دھماکہ ہوا، وہاں قریب 110 لوگ کام کررہے تھے۔
زخمیوں کا علاج جاری ملک کے وزیر صحت فہارٹن کوکاس نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ حادثے میں زخمی 17 لوگوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ اس سے پہلے ترکی کے وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دھماکے کے وقت قریب 49 لوگ کان کے اندر کام کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ یہ کان قریب 300 سے 350 میٹر گہری ہے اور ایک پرخطر علاقہ ہے۔
میتھین گیس کی وجہ سے دھماکہ ہونے کا اندیشہ کوئلہ کان میں دھماکے کی وجوہات کو لے کر ملک کے وزیر توانائی فاتح ڈونمیز نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دھماکہ کان میں موجود میتھین گیس کی وجہ سے ہوا ہے۔ مزید معلومات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کان کے اندر فی الحال آگ نہیں لگی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی اندر موجود وینٹیلیشن سسٹم ب ھی ٹھیک سے کام کررہے ہیں۔ ڈونمیز نے بتایا کہ، دھماکے کے بعد کان منہدم ہوگئی تھی۔ بارٹن گورنر کے آفس کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق دھماکہ تقریباً 1515GMT پر کان گیٹ سے 300 میٹر (985 فٹ) کی گہرائی میں ہوا ہے۔ دھماکے سے تباہ ہونے والی یہ کان ریاستی ملکیت والی ترکی ہارڈ کول انٹرپرائزس کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔