ہوم » نیوز » عالمی منظر

سری لنکا: یوم عاشورہ کے خلاف مظاہروں پرپابندی،بودھ تنظیموں کوروکاجائے:عدالت

سری لنکا کی راجدھانی کولمبو کی ایک عدالت نے 2 سخت گیر بودھ تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کے مذہبی دن (عاشورہ) کے خلاف مظاہرہ کرنے پر پابندی لگادی۔

  • Share this:
سری لنکا: یوم عاشورہ کے خلاف مظاہروں پرپابندی،بودھ تنظیموں کوروکاجائے:عدالت
سری لنکا :یوم عاشورہ کے خلاف مظاہروں پرپابندی،بودھ تنظیموں کوروکاجائے:عدالت۔(تصویر: اے ایف پی)۔

سری لنکا کی راجدھانی کولمبو کی ایک عدالت نے 2 سخت گیر بودھ تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کے مذہبی دن (عاشورہ) کے خلاف مظاہرہ کرنے پر پابندی لگادی۔خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں پولیس ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ کولمبو کی مجسٹریٹ عدالت نے بودھ راہبوں کی سربراہی میں 2 گروپوں کو روکنے کے احکامات جاری کئے


واضح رہے کہ بودھ تنظیموں نے کولمبو میں داؤدی بوہرہ فرقہ کے اجتماع میں خلل ڈالنے کا منصوبہ بنایا تھا۔خیال رہے کہ یوم عاشورہ کے سلسلہ میں 10 روز تک جاری رہنے والے مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے تقریباً 25 ہزارافراد کولمبو پہنچ چکے ہیں۔ایسے میں ان احتجاجی مظاہروں سے حالات کشیدہ ہونے کے امکان کو دیکھتے ہوئے عدالت نے یوم عاشورہ کے خلاف مظاہروں پرپابندی لگادی ہے۔

First published: Sep 02, 2019 12:09 PM IST