ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی دہشت گرد حافظ سعید کوفیس بک نے دیا بڑاجھٹکا، پارٹی کا پیج کیا ڈیلیٹ

پاکستانی دہشت گرد حافظ سعید کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے حافظ سعید کی پارٹی ملی مسلم لیگ پیج ڈیلیٹ کردیا ہے۔

  • Share this:
پاکستانی دہشت گرد حافظ سعید کوفیس بک نے دیا بڑاجھٹکا، پارٹی کا پیج کیا ڈیلیٹ
دہشت گرد حافظ سعید: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں عام انتخابات ہونے میں محض 10 دن باقی ہیں۔ حالانکہ اس درمیان ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ اورپاکستان انتخابات میں اترے دہشت گرد حافظ سعید کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے حافظ سعید کی پارٹی ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) کا پیج (صفحہ)  ڈیلیٹ کردیا ہے۔ ایم ایم ایل نے خود اس کی تصدیق کی ہے۔


ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے نہ صرف ایم ایم ایل کی بلکہ اس کے امیدواروں کے پیج  کو بھی ڈیلیٹ کردیئے ہیں۔ ایم ایم ایل کا کہنا ہے کہ فیس بک نے ایسا کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو الیکشن ہے۔


رپورٹ کے مطابق ایم ایم ایل ترجمان تابش قیوم نے کہا  "فیس بک نے اپنی ہی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ فیس بک کا یہ قدم شخص کی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ جسے انصاف پسند ہرگز نہیں کہا جاسکتا"۔


واضح رہے کہ پاکستان میں پابندی کا سامنا کررہے حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوہ کے سیاسی فرنٹ ایم ایم ایل کو بھی ممنوع کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایم ایم ایل نے اللہ اکبر تحریک (اے اے ٹی) سیاسی جماعت کے نام پر پاکستان عام انتخابات میں کئی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں۔

پاکستان میں الیکشن کودیکھتے ہوئے حال ہی میں فیس بک نے ایکسکلوزیو ٹرینڈ کے لئے پاکستان الیکشن کمیشن سے رابطہ بھی کیا تھا۔ فیس بک نےلوکل اتھارٹیز کو بھی فیس بک پیج کا پتہ لگانے اور جانچ میں تعاون کے لئے کہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک جکربرگ نے حال ہی میں کہا تھا کہ پاکستان، برازیل، میکسیکو اور ہندوستان سمیت دیگر ملکوں میں ہونے والے الیکشن کومدنظررکھتے ہوئے وہ فیس بک کی منفی مداخلت کو روکنے کے لئے مناسب اقدامات کریں گے۔ ایم ایم ایل کا پیج ڈیلیٹ کئے جانے کو اسی پالیسی کے تحت اٹھائے گئے قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ) 
First published: Jul 15, 2018 05:47 PM IST