உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فیس بک 13سال سےکم عمرکے صارفین کاپتہ لگانے کے لیے کرےگامصنوعی دہانت کااستعمال

    علامتی تصویر

    فیس بک اور انسٹاگرام 13 سال سے کم عمر کے لوگوں کے لیے نہیں بنائے گئے تھے، لہذا کمپنی اب کم عمر صارفین کو سائن اپ کرنے سے روکنے کے لیے نئے طریقے بنا رہی ہے۔

    • Share this:
      یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ 13 سال سے کم عمر کے لوگوں کے اکاؤنٹس کا پتہ لگانا اور ہٹانا آسان نہیں ہے، فیس بک نے کہا ہے کہ وہ 13 سال سے کم عمر کے صارفین کو اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ نہ بولنے پر راضی کرنے کے طریقے تلاش کر رہا ہے، جس کے تحت مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence ) ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جائے گا۔

      فیس بک اور انسٹاگرام 13سال سے کم عمر کے لوگوں کے لیے نہیں بنائے گئے تھے، لہذا کمپنی اب کم عمر صارفین کو سائن اپ کرنے سے روکنے کے لیے نئے طریقے بنا رہی ہے۔فیس بک پر یوتھ پروڈکٹس کے وی پی پاوانی دیوان جی Pavni Diwanji نے کہا کہ ہم کم عمر کے کھاتوں کو تلاش کرنے اور ہٹانے کے لیے اے آئی تیار کر رہے ہیں اور لوگوں کی عمروں کی تصدیق کے لیے نئے حل نکال رہے ہیں‘‘۔

      علامتی تصویر
      علامتی تصویر


      فیس بک آپریٹنگ سسٹم (او ایس) فراہم کرنے والوں ، انٹرنیٹ براؤزرز اور دیگر فراہم کنندگان کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے تاکہ وہ ایپس کو قائم کرنے میں مدد کے لیے معلومات شیئر کر سکیں کہ آیا کوئی مناسب عمر کا ہے۔’’بہت سے لوگ دلیل دیتے ہیں کہ کسی کی عمر معلوم کرنا بہت مشکل ہے۔ کیونکہ کوئی بھی اپنی تاریخ پیدائش غلط طور پر اندراج کرسکتا ہے ۔ اس لیے اے آئی کا استعمال کیا جائے گا‘‘۔

      انھوں نے کہا کہ سرکاری آئی ڈی تک رسائی اس لحاظ سے مختلف ہوتی ہے کہ آپ دنیا میں کہاں رہتے ہیں، جیسا کہ آئی ڈی میں موجود معلومات جیسے سالگرہ، لوکیشن، کس طرح کے پوسٹ لائک کیے جارہے ہیں، کس عمر کے لوگوں سے دوستانہ ہے اور کونسے پوسٹ شیئر کی جارہی ہے۔ اس سے متعلقہ صارف کی عمر معلوم کرنے میں آسانی ہوگی۔

      علامتی تصویر
      علامتی تصویر


      فیس بک نے کہا کہ ’’کچھ کو شناختی کارڈ تک رسائی حاصل ہے لیکن جب تک وہ سفر کرنے کا انتخاب نہ کریں وہ تب تک اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ درحقیقت شناختی رسائی کی کمی دنیا بھر میں غیر محفوظ کمیونٹیز کو متاثر کرتی ہے خاص طور پر نوجوان خواتین کے لیے یہ سخت نقصاندہ ہے‘‘۔

      فی الحال جب لوگ اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کرنے کے لیے فیس بک ایپس کھولتے ہیں تو ان سے ان کی سالگرہ کے لیے کہا جاتا ہے۔ اسے ایج سکرین کہا جاتا ہے۔ لیکن کسی کی عمر کی توثیق کرنا اتنا آسان نہیں جتنا اسے لگتا ہے۔ اگرچہ ہماری صنعت میں ایج سکرین عام ہیں، لیکن نوجوان اپنی عمر کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: