உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کم عمر والوں کیلئے بیحد خطرناک ہے انسٹاگرام اور یہ بات فینس بک کو بھی ہے پتہ، جانیں کیوں

    انسٹاگرام بچوں کی حفاظت کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے نوجوانوں کو نامعلوم اور مشکوک بالغوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کئی سخت حفاظتی اقدامات بھی کیے ہیں۔

    انسٹاگرام بچوں کی حفاظت کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے نوجوانوں کو نامعلوم اور مشکوک بالغوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کئی سخت حفاظتی اقدامات بھی کیے ہیں۔

    انسٹاگرام بچوں کی حفاظت کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے نوجوانوں کو نامعلوم اور مشکوک بالغوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کئی سخت حفاظتی اقدامات بھی کیے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: اگر آپ کے بچے بھی انسٹاگرام (Instagram) استعمال کرتے ہیں تو آپ کو بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انسٹاگرام بچوں کو ذہنی مریض بنا رہا ہے اور وہ ڈپریشن (depression) کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہ بات فیس بک کی ایک اندرونی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ انسٹاگرام ایک تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ہے جو کہ فیس بک (Facebook) کی ملکیت ہے۔

      وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ انسٹاگرام ایپ نوعمروں کے لیے نقصان دہ ہے۔ جرنل نے گذشتہ تین سالوں میں فیس بک کے مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کس طرح انسٹاگرام اپنے نوجوان صارفین کے بیس کو متاثر کر رہا ہے۔ نوجوان لڑکیاں اس میں سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔ فیس بک کی ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام چھوٹے بچوں کو اس طرح متاثر کر رہا ہے کہ ان میں خودکشی کے خیالات آنے لگتے ہیں۔ تقریبا 13 فیصد برطانوی یوزرس اور 6 فیصد امریکی یوزرس نے انسٹاگرام پر اس کو سرچ بھی کیا ہے۔

      خوبصورت نظر آنے کے چکر میں بیمار ہوتے ہیں بچے
      رپورٹ کے مطابق 32 فیصد نوعمر لڑکیوں نے کہا کہ انسٹاگرام انہیں اپنے جسم کے بارے میں کافی برا محسوس کراتا ہے۔ فیس بک نے مبینہ طور پر یہ بھی پایا کہ امریکہ میں 14 فیصد لڑکوں نے کہا کہ انسٹاگرام نے انہیں اپنے بارے میں برا محسوس کرایا۔ سوشل میڈیا کمپنی نے جسے سب سے زیادہ نقصان دہ قرار دیا ہے ان میں میک اپ سب سے زیادہ اہم ہے۔ یعنی چھوٹے بچے انسٹاگرام پر خوبصورت نظر آنا چاہتے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو وہ افسردہ ہو جاتے ہیں۔ انسٹاگرام ہر 3 لڑکیوں میں سے 1 لڑکی میں باڈی امیج کے مسائل کو بدتر بناتا ہے۔

      خوبصورت نظر آنے کے چکر میں بیمار ہوتے ہیں بچے


      رپورٹ کے مطابق ، محققین نے انسٹاگرام کے ایکسپلور پیج کو انتباہ دیا ہے کہ یوزرس کو مختلف قسم کے اکاؤنٹس سے کیوریٹ کو پوسٹ کرتا ہے۔ یوزرس کو ایسی چیزوں کی طرف راغب کرنا جو ان کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ ایپ میں صرف بہترین تصاویر اور فوری پوسٹنگ کے فیچرس بھی ہیں جو نوجوانوں کے لیے ایک نشے کی لت جیسا ہے۔

      کم عمر کے بچوں کے لیے طنے گا انسٹاگرام کا نیا ورژن
      فیس بک کے اعلیٰ افسران نے اس تحقیق کا جائزہ لیا ہے۔ اس کا حوالہ گزشتہ سال سی ای او مارک زکربرگ کو دی گئی ایک پریزنٹیشن میں دیا گیا تھا۔ بہر حال ، فیس بک مبینہ طور پر یوزرس کو انگیج رکھنے اور پلیٹ فارم پر جانے کے لیے اپنی طرف متوجہ کرتا رہتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ فیس بک 13 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے انسٹاگرام کا ایک ورژن بھی بنا رہا ہے۔ حال ہی میں یہ اطلاع ملی کہ فیس بک انسٹاگرام کے نئے ورژن پر کام کر رہا ہے جو صرف 13 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے ہو گا۔ کمپنی نے کہا تھا کہ انسٹاگرام کا نیا ورژن نوعمروں کے لیے محفوظ ترین تجربہ کے ساتھ آئے گا۔

      کمپنی نے نوعمر کے لئے بھی پیش کی ہیں نئی پالیسیاں
      انسٹاگرام بچوں کی حفاظت کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے نوجوانوں کو نامعلوم اور مشکوک بالغوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کئی سخت حفاظتی اقدامات بھی کیے ہیں۔ انسٹاگرام نے نئی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں جو بالغ یوزرس کے لیے نوعمروں کے ساتھ رابطے میں رہنا مشکل بنا دیں گی اگر وہ نوعمروں کے ریعے فالو نہیں کئے جارہے ہیں۔ تو کمپنی نے کئی ایسے فیچرس بھی پیش کئے جو نابالغ کو ان کے رابطے میں رہنے کیلئے بالغ یوزرس کے مشکوک رویے کےبارے میں الرٹ کرے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: