ہوم » نیوز » عالمی منظر

کھویا ہوا اعتماد دوبارہ پانے کیلئے اب یہ نئے قدم اٹھائے گا فیس بک ، مارک زکربرگ نے خود دی اطلاع

ڈیٹا لیک کو لے کر تنازع میں پھنسے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے مالک مارک زکربرگ لوگوں کا پھر سے اعتماد جیتنے کیلئے 2018 میں فیس بک میں کچھ نئی تبدیلیاں کرنے جارہے ہیں۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کھویا ہوا اعتماد دوبارہ پانے کیلئے اب یہ نئے قدم اٹھائے گا فیس بک ، مارک زکربرگ نے خود دی اطلاع
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ: فائل فوٹو۔

ڈیٹا لیک کو لے کر تنازع میں پھنسے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے مالک مارک زکربرگ لوگوں کا پھر سے اعتماد جیتنے کیلئے 2018 میں فیس بک میں کچھ نئی تبدیلیاں کرنے جارہے ہیں۔ مارک زکربرگ نے ایک طویل فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ سال 2018 میں فیس بک کے انٹر فیس کو محفوظ رکھنا اور الیکشن کے دوران فیس بک کے توسط سے غلط معلومات پھیلانے سے روکنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گی ۔

مارک زکربرگ نے لکھا کہ اس کیلئے ان کی کمپنی کچھ ضروری قدم اٹھانے جارہی ہے ۔ انہوں نے ایک ایک کرکے ان اقدامات کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کرائی ۔ زکربرگ نے لکھا کہ اس کے پیچھے ہمارے دو مقاصد ہیں۔ پہلا یہ کہ اس پریشانی کو حل کرنے میں ہمیں ماہرین کی مدد ملے گی اور دوسرا یہ کہ فیس بک کے ذریعہ انتخابات کے وقار کو بنائے رکھنے کی ہم پوری ذمہ داری لے سکیں گے۔

فیس بک کے نئے اقدامات

ہم ایک نیا اے آئی ٹول بنائیں گے جو ہزاروں فرضی اکاونٹس کی شناخت کرکے انہیں ڈیلیٹ کرے گا ۔ اس کے علاوہ یہ اے آئی سبھی سیاسی اشتہارات اور بڑے پیج کے ایڈمن کو ویریفائی کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایڈ ٹرانسپنسی ٹول لانچ کیا جائے گا۔

ہم ایک آزاد الیکشن ریسرچ کمیشن بنائیں گے ، جو انتخابات اور جمہوریت پر سوشل میڈیا کے اثر پر تحقیق کرے گا۔

First published: Apr 09, 2018 11:52 PM IST