ہوم » نیوز » عالمی منظر

موبائل اشتہارات کے کاروبار سےفیس بک کی آمدنی میں 47 فیصد اضافہ

مقبول عام سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کی سہ ماہی آمدنی میں 47 فیصد اضافہ درج کیا ۔ فیس بک کی طرف سے ویڈیو اور بہتر ٹار گیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے سے موبائل اشتہارات کے کاروبار سے یہ اضافہ ہوا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 01, 2018 01:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
موبائل اشتہارات کے کاروبار سےفیس بک کی آمدنی میں 47 فیصد اضافہ
مقبول عام سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کی سہ ماہی آمدنی میں 47 فیصد اضافہ درج کیا ۔ فیس بک کی طرف سے ویڈیو اور بہتر ٹار گیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے سے موبائل اشتہارات کے کاروبار سے یہ اضافہ ہوا ہے۔

کیلی فورنیا۔مقبول عام سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کی سہ ماہی آمدنی میں 47 فیصد اضافہ درج کیا ۔ فیس بک کی طرف سے ویڈیو اور بہتر ٹار گیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے سے موبائل اشتہارات کے کاروبار سے یہ اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں اشتہارات سے ہونے والی آمدنی 12.78 ارب ڈالر رہی۔ ماہرین نے اس کا اندازہ 12.30 ارب ڈالر رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔ فیس بک کو اشتہارات سے ہونے والی آمدنی میں موبائل اشتہارات کا حصہ 84 فیصد سے بڑھ کر 89 فیصد ہو گیا ہے۔ یہ ایک سال پہلے تک 84 فیصد تھی۔


فیس بک نے کہا کہ 31 دسمبر تک 2.13 ارب لوگ اس کے صارف ہیں۔ اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔


فیس بک کی مجموعی سہ ماہی کی آمدنی 47 فیصد بڑھ کر 12.97 ارب ڈالر ہو گئی اور پورے سال کی کل آمدنی بھی 47 فیصد بڑھ کر 40.65 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

First published: Feb 01, 2018 01:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading