ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور کچھ نومولود بچوں کی تصاویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دنیا کی پہلی عورت جنہوں نے محض 37 سال کی عمر میں بیک وقت 10 بچوں کو جنم دیا ہے۔ اس خاتون کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔ اس سلسلے میں کچھ یورزس کا دعویٰ ہے کہ حمل کے 8 ویں مہینے میں ایک ہی وقت میں 10 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ایک خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا ہے۔ سبھی بچے اسپتال میں خیریت سے ہیں۔ خاتون کا نام گوسیامی سیٹھول ہے۔ بچوں میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔
وائرل دعوے کی سچائی جاننے کےلئےجب ابتدائی تحقیقات شروع کی گئی تو سب سے پہلے رائٹرز، انڈیا اسپینڈ اور ہیلتھ چیک نامی ویب سائٹ پر پہلی تصویر ملی۔ سبھی رپورٹس کے مطابق نومولود بچوں کی تصویر لکھنؤ کے ایک اسپتال کی ہے۔ یہ تصویر 11 جولائی 2009 کو پون کمار نامی فوٹوگرافر نے لی تھی
جنوبی افریقہ کی ایک خاتون کے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دینے والی خبر فرضی ہے۔ جن نومولود بچوں کی تصویر شیئر کی گئی ہے وہ بھی افریقی خاتون کے نہیں ہیں اور حالیہ رپورٹس کے مطابق گوسیامی سیٹھول کو فراڈ کے الزام میں گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سال کی گوسیامی دھمارا سیٹھول نے ایک ساتھ سات لڑکوں اور تین لڑکیوں کو جنم دیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ تصویر میں نظر آرہے بچے جنوبی افریقہ کی گوسیامی سیٹھول کے نہیں ہیں۔ پھر ہم نے انکیوبیٹر میں نظر آرہے بچوں کی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں
برلن ترک اور
ٹی این تھیبر نامی ویب سائٹ پر غیر ملکی زبان میں دو خبریں فراہم ہوئیں۔ جو کم از کم 6 سال پرانی تھیں۔ ان رپورٹس سے بھی واضح ہوتا ہے کہ انکیوبیٹر والی تصویر پرانی ہے اور اس تصویر کا حال کے دنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
جنوبی افریقہ میں اس خاتون کے خلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج کرلیاگیاہے اور اسے گرفتاربھی کیاگیاہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔