اپنا ضلع منتخب کریں۔

    یوکرین پر حملے سے ناراض ایف اے ٹی ایف نے روس پر بڑھائی پابندیاں، پہلی مرتبہ بلیک لسٹ میں پہنچا میانمار

    روس کے صدر ولادیمیر پوتن

    روس کے صدر ولادیمیر پوتن

    روس نے جب سے یوکرین پر حملہ کیا ہے تب سے تمام بڑے ملکوں نے اس پر سخت پابندیاں لگائی ہیں۔ روسی لوگوں سے لے کر کمپنیوں کو روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر کیا تو میانمار کو پہلی مرتبہ بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ اس میں اسے ایران اور شمالی کوریا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف صدر سنگاپور کے ٹی راجا کمار نے بتایا کہ یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد روس کو مستقبل کے سبھی پروجیکٹوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

      روس نے جب سے یوکرین پر حملہ کیا ہے تب سے تمام بڑے ملکوں نے اس پر سخت پابندیاں لگائی ہیں۔ روسی لوگوں سے لے کر کمپنیوں کو روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ایف اے ٹی ایف نے میٹنگ کے پورا ہونے کے بعد روس کے سبھی کاموں پر اضافی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاسک فورس نے جون میں لگائے گئے پابندیوں میں توسیع کی ہے۔ وہیں موجودہ اور مستقبل کے ایف اے ٹی ایف پروجیکٹوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

      راج کمار نے ایف اے ٹی ایف کے دو روزہ سیشن کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے پر ایف اے ٹی ایف کے بنیادی اقدار سیکورٹی اور مالی صورتحال کو فروغ دینے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ان کے مطابق، پاکستان نے سبھی 34 نکات پر اچھا کام کیا، لیکن اسے ابھی اس سمت میں اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایف اے ٹی ایف ٹیرر فنڈنگ اور منی لانڈرنگ روکنے کے لئے پاکستان کو اپنے ایشیا پیسفک گروپ (اے پی جی) کے ساتھ تعاون کے لئے ترغیب دینا جاری رکھے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      حافظ سعید کے بیٹے کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی ہندوستان کی تجویز پر چین نے لگائی روک

      یہ بھی پڑھیں:
      فوجی ٹھکانوں کے پاس چین نے خریدی زمین، امریکہ-جاپان کی بڑھی تشویش

      میانمار میں بغاوت کے بعد سے عدم استحکام پیدا ہوگیا ہے جسے لے کر ایف اے ٹی ایف نے بھی تشویش ظاہر کی۔ ایف اے ٹی ایف کے مطابق میانمار اپنے منصوبوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے اس لیے ایف اے ٹی ایف نے میانمار کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: