اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ڈیلاویئر میں صدر بائیڈن کے گھر سے خالی ہاتھ لوٹی ایف بی آئی، نہیں ملا کوئی خفیہ دستاویز

    ڈیلاویئر میں صدر بائیڈن کے گھر سے خالی ہاتھ لوٹی ایف بی آئی، نہیں ملا کوئی خفیہ دستاویز

    ڈیلاویئر میں صدر بائیڈن کے گھر سے خالی ہاتھ لوٹی ایف بی آئی، نہیں ملا کوئی خفیہ دستاویز

    ایف بی آئی نے اس سے پہلے ولمنگٹن اور ڈیلاویئر میں بائیڈن کے گھر کی تلاشی لی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delaware
    • Share this:
      امریکی صدر جوبائیڈن کے گھر پر خفیہ دستاویز کو لے کر فیڈرل جانچ ایجنسی (ایف بی آئی) نے ایک مرتبہ پھر بدھ کو چھاپہ مارا، لیکن اس مرتبہ ایف بی آئی کو خالی ہاتھ لوٹناپڑا۔ سی این این نے صدر کے نجی وکیل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آئی کو امریکی صدر جوبائیڈن کے ڈیلاویئر کے ریہابوتھ بیچ پر واقع گھر پر تلاشی پوری کرنے کے بعد کوئی خفیہ دستاویز نہیں ملا۔

      بائیڈن کے نجی وکیل باب باؤر نے کہا کہ ایف بی آئی ہاتھوں سے لکھے نوٹ اپنے ساتھ لے گئی۔ باور نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے صدر کے ریہابوتھ گھر کی منصوبہ بند تلاشی صدر کے وکیلوں کے تعاون سے اختتام کو پہنچی۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی صبح 8:30 بجے سے دوپہر تک کی گئی۔ سی این این نے صدر کے نجی وکیل کے حوالے سے کہا کہ خفیہ نشانات والا کوئی دستاویز نہین ملا۔

      ولمنگٹن اور ڈیلاویئر میں بائیڈن کے گھر میں گزشتہ مہینے کی گئی تلاشی کے بارے میں باور نے کہا کہ ایف بی آئی کے ایجنٹس کچھ مواد اور ہاتھوں سے لکھے نوٹس کو مزید جانچ کے لیے اپنے ساتھ لے گئے تھے، جو کہ نائب صدر کے طور پر ان کے دور سے متعلق معلوم ہورہے تھے۔ باور نے اس سے پہلے صبح میں تصدیق کی تھی کہ تفتیشی اہلکار گھر کی تلاشی لے رہے ہیں۔ باور نے کہا کہ تلاشی کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور اسے بائیڈن کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      پاکستان اپنی بدحالی کاخود ذمہ دار، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

      یہ بھی پڑھیں:

      سعودی معیشت کادنیاکی بڑی معیشتوں سےمقابلہ، کیاغیرتیل پرمبنی معیشت بدلی گی سعودی کامستقبل؟

      ایف بی آئی نے اس سے پہلے ولمنگٹن اور ڈیلاویئر میں بائیڈن کے گھر کی تلاشی لی تھی۔ اس دوران ان کے وکیل نے بتایا تھا کہ خفیہ دستاویزوں سے متعلق کئی اور دستاویز ملے ہیں۔ یہ تلاشی 20 سے 23 جنوری کے درمیان ہوئی تھی۔ خفیہ دستاویز اس وقت کے ہیں جب جو بائیڈن نائب صدر تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: