اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Nuclear War:دنیا ایٹمی تباہی کے دہانے پر؟زاپوریزیا نیوکلیئر پلانٹ پر روس-یوکرین کی جنگ سے بڑھا تباہی کا خطرہ

    Nuclear War: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ زاپوریزیا پلانٹ پر مسلسل حملے تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔

    Nuclear War: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ زاپوریزیا پلانٹ پر مسلسل حملے تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔

    Nuclear War: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ زاپوریزیا پلانٹ پر مسلسل حملے تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔

    • Share this:
      Nuclear War:یوکرین میں ایک بڑی ایٹمی تباہی کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ دراصل، یہاں زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو بری طرح سے نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران اس پلانٹ کے قریب زبردست حملے ہو چکے ہیں۔ اس سے پلانٹ کا ایک حصہ تباہ ہو گیا ہے۔ روس اور یوکرین دونوں نے ان حملوں کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے۔

      زاپوریزیا پلانٹ کی سیکورٹی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہونا ہے۔ تاہم اس سے قبل ماسکو اور کیف کی جانب سے کہا جا چکا ہے کہ پلانٹ کے تابکار مواد ذخیرہ کرنے والے علاقے پر پانچ راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ زاپوریزیا یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی پلانٹ ہے، جو ماضی میں جنگ کا مرکز بن گیا ہے۔

      یوکرین کی نیوکلیئر ایجنسی اینرگواٹم (Energoatom)نے کہا کہ روس کی جانب سے پلانٹ کے چھ ری ایکٹرز کے قریب حال ہی میں گولہ باری کی گئی۔ جس کی وجہ سے بڑے دھوئیں نے پورے پلانٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کچھ ریڈی ایشن سینسرز کو بھی نقصان پہنچا۔ اس وقت یوکرین کا یہ پلانٹ روس کے قبضے میں ہے اور یوکرین اسے واپس حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ یوکرین کا الزام ہے کہ ماسکو اس پلانٹ میں اپنے سینکڑوں فوجیوں اور ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کا کام کر رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ’چین دنیاکےآزاد ترین معاشروں میں سےایک، لیکن تائیون کی آزادی کےخلاف کیوں؟‘ Nancy Pelosi

      یہ بھی پڑھیں:
      Saudi Arabia:سعودی عرب کی جاسوسی کے معاملے میں سابق ٹوئٹر ملازم قصوروار

      اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ زاپوریزیا پلانٹ پر مسلسل حملے تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ پاور پلانٹ کے قریب فوجی سرگرمیاں فوری طور پر بند کریں۔ اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کا اجلاس ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: