ہوم » نیوز » عالمی منظر

کھلونوں کی طرح بوائے فرینڈ کو بھی شیئر کرتی ہیں یہ دو سہیلیاں ، اب ایک ہی ساتھ کرنے جارہی ہیں یہ کام

ماں بننے والی اس خاتون نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ وہ اور اس کی دوست ایک مہینے کے وقفہ میں ماں بننے والی ہیں ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ دونوں کے بچے کا باپ ایک ہی شخص ہے ۔

  • Share this:
کھلونوں کی طرح بوائے فرینڈ کو بھی شیئر کرتی ہیں یہ دو سہیلیاں ، اب ایک ہی ساتھ کرنے جارہی ہیں یہ کام
کھلونوں کی طرح بوائے فرینڈ کو بھی شیئر کرتی ہیں یہ دو سہیلیاں ، اب ایک ہی ساتھ کرنے جارہی ہیں یہ کام

دوستی میں لوگ کیا کچھ نہیں کربیٹھتے ہیں ؟ اگر دوستی سچی ہے تو لوگ ایک ساتھ کئی چیزیں شیئر کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی اٹھنے بیٹھنے سے لے کر کھانا پینا بھی ساتھ ہی کرتے ہیں ۔ لیکن اگر اس دوستی میں کوئی ایک ساتھ بوائے فرینڈ کو بھی شیئر کرنے لگے تو ؟ جی ہاں ، سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اپنی دوستی کی ایسی ہی داستاں شیئر کی ہے ۔ اس خاتون نے اپنی بیسٹ فرینڈ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور اس کی بیسٹ فرینڈ تقریبا ایک ہی وقت پر حاملہ ہوئی ہیں ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان بچوں کا باپ بھی ایک ہی ہے ۔


ماں بننے والی اس خاتون نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ وہ اور اس کی دوست ایک مہینے کے وقفہ میں ماں بننے والی ہیں ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ دونوں کے بچے کا باپ ایک ہی شخص ہے ۔ اس خوشخبری کو شیئر کرنے کیلئے دونوں نے ریڈٹ کا انتخاب کیا ۔ اس پر اپنی تصویر لگاکر دونوں نے اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ اس خوشخبری کو شیئر کیا ہے ۔


اپنی پوسٹ میں خاتون نے خود کی اور اپنی دوست کی شناخت چھپائی ہے ۔ خاتون نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ وہ اور اس کی دوست ایک ہی شخص کے بچے کی ماں بننے والی ہیں ۔ ساتھ ہی بتایا کہ وہ دسمبر میں ماں بنے گی جبکہ اس کی دوست جنوری میں ماں بننے والی ہے ۔ اگر کوئی اور خاتون اس کے عاشق کے بچہ کی ماں بننے والی ہوتی تو وہ جھگڑا کرتی ، لیکن یہ اس کی بیسٹ فرینڈ ہے ، اس لئے وہ کافی خوش ہے ۔


سوشل میڈیا پر پڑنے لگی گالیاں

جیسے ہی اس خاتون نے اپنی دوست کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی ، اس کو جم کر گالیاں پڑنے لگیں ۔ کئی لوگوں نے دونوں کو ہی بیمار بتایا ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ ان کی اس کنفیوز دوستی کیلئے آل دی بیسٹ ۔ وہیں کچھ نے دونوں کی دوستی کی تعریف بھی کی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 27, 2021 05:14 PM IST