ہوم » نیوز » عالمی منظر

کیوبا کے سابق صدر فدیل کاسترو کے بڑے بیٹے نے کی خودکشی ، طویل عرصہ سے تھے ڈپریشن کا شکار

کیوبا کے سابق صدر فدیل کاسترو کے بڑے بیٹے فدیل کاسترو ڈیاز۔ بالارٹ نے کل یہاں خودکشی کرلی۔ وہ 68کے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 02, 2018 12:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیوبا کے سابق صدر فدیل کاسترو کے بڑے بیٹے نے کی خودکشی ، طویل عرصہ سے تھے ڈپریشن کا شکار
کیوبا کے سابق صدر فدیل کاسترو کے بڑے بیٹے فدیل کاسترو ڈیاز۔ بالارٹ ۔ فائل فوٹو : یو این آئی ۔

ہوانا: کیوبا کے سابق صدر فدیل کاسترو کے بڑے بیٹے فدیل کاسترو ڈیاز۔ بالارٹ نے کل یہاں خودکشی کرلی۔ وہ 68کے تھے۔ کیوبا کے سرکاری ٹیلی ویزن اور سرکاری سائٹ کیوباڈبیٹ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ خبروں کے مطابق مسٹر کاسترو ڈیاز طویل عرصہ سے ڈپریشن میں تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر ڈیاز علاج کیلئے شروعات میں کچھ وقت اسپتال میں داخل بھی رہے تھے اور اسپتال سے واپسی کے بعد بھی ان کا علاج چل رہا تھا۔

مسٹر ڈیاز کو ’فدیلیتو‘ یا پھر چھوٹے فدیل کے نام سے بھی جانے جاتے تھے کیونکہ ان کی خصوصیات کافی حد تک اپنے والد کی طرح تھیں۔مسٹر ڈیاز ۔بالارٹ ایک کیمیائی سائنسداں تھے اور انہیں نے کبھی حکومت میں کوئی سیاسی عہدہ نہیں لیا او ر اپنی موت کے وقت وہ اکیڈمی آف سائنس آف کیوبا کے نائب صدر کے عہدہ پر تھے۔

مسٹر ڈیاز نے سابقہ سوویت یونین کے اعلی ترین انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلےئر سائنس اینڈ ٹکنالوجی سے گریجوئیشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ڈیاز جوراگوا نیوکلےئر پلانٹ کو فروغ کے انچارج تھے۔ کیوبا تک جوہری توانائی لانے کا ان کے والد کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکا۔وہ فدیل کاسترو اور انکی پہلی بیوی مرتا ڈیاز بالارٹ کی اکلوتی اولاد تھے۔ ڈیاز کی ماں کیوبا کے بااثر خاندان سے تھیں۔ مسٹر ڈیاز ۔بالارٹ کی شادی ماریا وکٹوریا باریرو کے ساتھ ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔

کیوبا میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنبہ کے فیصلہ کے بعد آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔سرکاری میڈیا میں ان کی موت کی خبروں کے اشاعت نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا کیونکہ یہاں پریس عام طورپر اموات کی وجہ کی تفصیلات نہیں دیتی ہے، خاص طورپر خودکشی کے معاملات میں۔مسٹر فدیل کاسترو کا 90برس کی عمر میں گزشتہ 25نومبر 2016کو انتقال ہوگیا تھا۔

First published: Feb 02, 2018 12:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading