فلپائن (Philippines) میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جو کہ سوشل میڈیا (Social Media) پر کافی وائرل (Viral Story) ہو رہا ہے۔ یہاں ایک سات سال کی لڑکی نے آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ کے ذریعے کھانا آرڈر کیا لیکن تب ہنگامہ مچ گیا جب اس کے ایک ہی آرڈر کو لیکر 42 الگ۔الگ ڈلیوری بوائے پہنچ گئے۔ پہلے لوگوں کو شک ہوا کہ کہیں لڑکی نے تو غلطی سے ایسا نہیں کر دیا ہے لیکن بعد میں جب تفتیش کی گئی تو سامنے آیا کہ ایپ میں تکنیکی خرابی کے چلتے ایسا ہوا تھا۔
mashable کی ایک رپورٹ کے مطابق فلپائن کی سیبو سٹی (Cebu City) سے اسکول میں پڑھنے والی ایک لڑکی نے فوڈ پانڈا ایپ سے لنچ کیلئے چکن کٹ لیٹ آرڈر کیا تھا۔ اس کے والدی گھر پر نہیں تھے اور آرڈر کے بعد وہ اپنی دادی کے ساتھ کھانے کا انتظار کرنے لگی۔
کچھ دیر بعد اس لڑکی کے گلی میں ڈلیوری بوائے کھانا لیکر پہنچے لیکن وہی ایک کھانا لئے کئی ڈلیوری بوائے اس گلی میں دکھائی دئے۔ دیکھتے۔دیکھتے 42 ڈلیوری بوائے وہاں جمع ہو گئے۔ ڈلیوری بوائز کو بھی سمجھ نہیں آیا کہ آخر ماجرا کیا ہے۔ حالانکہ اس پورے واقعے کو دیکھنے کیلئے گلی میں بھیڑ جمع ہو گئی۔
پڑوسی نے سوشل میڈیا پر اس معاملے کا ویڈیو بناکر کیا شیئر
اسی گلی میں رہنے والے ایک مقامی لڑکے نے اس معاملے کا ویڈیو اپنے کیمرے میں قید کر لیا اور سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایسا ایپ کے ٹھیک سے کام نہ کرنے کی وجہ سے لڑکی کے ذریعے کیا گیا آرڈر 42 ڈلیوری بوائے تک پہنچ گیا اور وہ سب کھانا لیکر پہنچ گئے۔ کپنی نے بتایا کہ لڑکی کے گھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی رفتار سست تھی اور اسی کے چلتے ایپ نے ٹھیک سے کام نہیں کیا اور ایک کے بعد ایک 42 آرڈر رسیو ہو گئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔