உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VIDEO: شراب پی کر فن لینڈ کی وزیر اعظم نے کیا ایسا کام، اپوزیشن نے مانگا استعفی، جانئے کیوں؟

    VIDEO: شراب پی کر فن لینڈ کی وزیر اعظم نے کیا ایسا کام، اپوزیشن نے مانگا استعفی، جانئے کیوں؟ تصویر : سوشل میڈیا ۔

    VIDEO: شراب پی کر فن لینڈ کی وزیر اعظم نے کیا ایسا کام، اپوزیشن نے مانگا استعفی، جانئے کیوں؟ تصویر : سوشل میڈیا ۔

    Finland PM Dance Video : فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مرین کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے ان کو نشانے پر لے لیا ہے ۔ ویڈیو میں وہ شراب پی کر اپنے دوستوں کے ساتھ جم کر ڈانس کررہی ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مرین کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے ان کو نشانے پر لے لیا ہے ۔ ویڈیو میں وہ شراب پی کر اپنے دوستوں کے ساتھ جم کر ڈانس کررہی ہیں ۔ یہ واقعہ گزشتہ بدھ کی دیر رات کا بتایا جارہا ہے ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم سنا مرین نے دوستوں کے ساتھ ڈرگس کا استعمال کیا ۔ اپوزیشن ان سے استعفی کا مطالبہ کررہا ہے ۔ وہیں وزیر اعظم سنا مرین نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شراب پی رہی تھیں، لیکن ڈرگس نہیں لیا ۔ وزیر اعظم سنا مرین نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرگس ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: رشدی کے زندہ بچ جانے پر حملہ آور حیران، جانئے ملزم نے کیا کہا؟


      سوشل میڈیا پر وزیر اعظم سنا مرین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ بھی اپنا رد عمل ظاہر کررہے ہیں ۔ کچھ اس واقعہ کو معمولی بتا رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ سنا مرین فن لینڈ کی وزیر اعظم بننے کے لائق نہیں ہیں ۔ فن لینڈ کے بڑے اخبار ۔۔۔ کے مطابق ویڈیو میں مرین کو دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتے اور فنش ریپر پیٹری نیگرڈ اور پاپ سنگر اینٹٹی کے گانوں کے ساتھ گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔



       

      یہ بھی پڑھئے: دوست کے والد سے شادی نہیں کرنے پر پاکستانی لڑکی کے ساتھ کیا گیا ایسا گھنونا کام


      اس ویڈیو کو پہلی مرتبہ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیا گیا تھا ۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ وزیر اعظم سنا مرین جس پارٹی میں شریک ہوئی تھیں، اس پارٹی میں ڈرگس کا استعمال ہوا تھا ۔ وہیں وزیر اعظم سنا مرین نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو وہ ڈرگ ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس کچھ بھی چھپانے کیلئے نہیں ہے ۔ میں نے کبھی ڈرگس نہیں لی ہے ۔

      بتادیں کہ پہلے بھی کئی سنگیت پروگراموں میں شرکت کرنے اور حکمرانی کرنے کی بجائے پارٹی پر بہت زیادہ خرچ کرنے کیلئے ان کی تنقید کی جا چکی ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب مرین تنقیدوں کی زد میں آئی ہیں ۔ پچھلے سال دسمبر میں کورونا کی زد میں آنے کے بعد بھی وزیر اعظم سنا مرین نے ویک اینڈ پر پارٹی کی تھی، جس کے بعد انہوں نے معافی مانگی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: