உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غیر مرد کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئی Findland کی وزیر اعظم، اگلی صبح تک وائرل ہوگئی تصاویر

    غیر مرد کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئی Findland کی وزیر اعظم، اگلی صبح تک وائرل ہوگئی تصاویر ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

    غیر مرد کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئی Findland کی وزیر اعظم، اگلی صبح تک وائرل ہوگئی تصاویر ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

    Findland : فن لینڈ کی وزیراعظم سنا کی جو تصویریں سامنے آئی ہیں، ان سے ان کا نام بدنام ہو گیا ہے۔ دراصل وزیر اعظم سنا ان تصویروں میں جم کر پارٹی کرتی نظر آ رہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiafinlandfinlandfinlandfinland
    • Share this:
      ایک ملک کیلئے اس کا وزیر اعظم کافی اہم ہوتا ہے ۔ یہ عہدہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پروقار ہوتا ہے ۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز رہتی ہیں ۔ ان کا ایک ایکشن موضوع بحث بن جاتا ہے ۔ اسی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدہ پر ہر کام کافی سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے ، لیک آج ہم جس ملک کے وزیر اعظم کی بات کرنے جارہے ہیں، وہ اپنی لاپروائی کی وجہ سے موضوع بحث ہیں ۔ اب اس کو عمر کا تقاضہ کہیے یا غیر ذمہ دارانہ حرکت، لیکن فن لینڈ کی وزیر اعظم نے جو کیا ، اس نے کئی ممالک کو حیران کردیا ۔

      عام طور پر وزیر اعظم کے عہدے پر بیٹھنے والا شخص سنجیدہ نوعیت کا ہوتا ہے۔ پورے ملک کی ذمہ داری کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک کی نظریں اس پر ہوتی ہیں۔ لیکن فن لینڈ کی وزیراعظم سنا کی جو تصویریں سامنے آئی ہیں، ان سے ان کا نام بدنام ہو گیا ہے۔ دراصل وزیر اعظم سنا ان تصویروں میں جم کر پارٹی کرتی نظر آ رہی ہیں۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ، جس میں ان کے شوہر شامل نہیں ہیں، ڈانس کرتی نظر آئیں ۔ لوگوں نے فورا ان تصویروں کو وائرل کردیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  دوست کے والد سے شادی نہیں کرنے پر پاکستانی لڑکی کے ساتھ کیا گیا ایسا گھنونا کام


      یہ تصویریں 6 اگست کی بتائی جا رہی ہیں۔ تصاویر کے سامنے آنے کے بعد سے فن لینڈ کی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے۔ 36 سالہ سنا کی یہ تصاویر دیکھ کر بہت سے لوگ چونک گئے۔ اس میں ملک کی وزیر اعظم کو جم کر پارٹی کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ پارٹی میں ان کے ساتھ کئی دوست بھی تھے۔ تاہم اس میں ان کے شوہر نظر نہیں آئے۔ نیز ان کے ڈانس کرنے کا انداز دیکھ کر کئی لوگوں نے انہیں شراب کے نشے میں مدہوش بتایا۔ تاہم سنا نے اس کی تردید کی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک انتہائی سادہ پارٹی تھی اور اس میں نشہ نہیں تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی ہتھیاروں سے پاکستان خوفزدہ، بنا اشتعال پڑوسی ملک لگارہاہے بے بنیادالزام


      غیر مرد کے ساتھ ہوتی دکھیں انٹیمیٹ

      وہیں اپنے نئے ویڈیو کی وجہ سے سنا ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بن گئی ہیں۔ یہ ویڈیو ایک پب کا بتایا جا رہا ہے۔ سنا کو پب میں دیکھنے والے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ وہ صبح 5.30 بجے تک تھیں۔ وہ دو مردوں کے ساتھ وہاں آئی تھیں اور باری باری سے دونوں کی گود میں بیٹھ کر ڈانس کر رہی تھیں۔ ایک شخص کے مطابق انہیں دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ وہ ان کے اپنے ملک کی وزیراعظم ہیں۔ وہ کسی بیس سال کی لڑکی کی طرح برتاؤ کر رہی تھیں۔

      بتادیں کہ سنا کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کی ایک چار سال کی بیٹی بھی ہے۔ ملک کی وزیر اعظم کی ایسی تصویریں سامنے آنے کے بعد اب کئی لوگوں نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: