உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وینزویلا کے پولیس اسٹیشن میں آتشزدگی، 68 افراد ہلاک

    آتشزدگی کی خبر کے بعد قیدیوں کے رشتہ دار پولیس اسٹیشن پہنچ گئے، جنہیں منشتر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔: فوٹو، یو این آئی۔

    آتشزدگی کی خبر کے بعد قیدیوں کے رشتہ دار پولیس اسٹیشن پہنچ گئے، جنہیں منشتر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔: فوٹو، یو این آئی۔

    کراکس۔ وینزویلا میں ایک پولیس اسٹیشن میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اور آتشزدگی کے نتیجہ میں کم از کم 68 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      کراکس۔ وینزویلا میں ایک پولیس اسٹیشن میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اور آتشزدگی کے نتیجہ میں کم از کم 68 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ویلینشیا نامی شہر میں یہ واقعہ بدھ کو اس وقت رونما ہوا، جب قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گدوں کو آگ لگا دی۔


      آتشزدگی کی خبر کے بعد قیدیوں کے رشتہ دار پولیس اسٹیشن پہنچ گئے، جنہیں منشتر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ اٹارنی جنرل طارق صائب نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر قیدی ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثہ کی وجہ جاننے کے لیے جلد ہی جامع تفتیش شروع کر دی جائے گی۔

      First published: