ہوم » نیوز » عالمی منظر

کیلی فورنیا میں آگ ، 82 ہزار لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت

امریکہ کے جنوبی کیلی فورنیا میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے وہاں کے 82 ہزار لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آگ نو ہزار ایکڑ میں پھیل چکی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 17, 2016 12:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیلی فورنیا میں آگ ، 82 ہزار لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت
امریکہ کے جنوبی کیلی فورنیا میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے وہاں کے 82 ہزار لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آگ نو ہزار ایکڑ میں پھیل چکی ہے۔

لاس اینجلس : امریکہ کے جنوبی کیلی فورنیا میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے وہاں کے 82 ہزار لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آگ نو ہزار ایکڑ میں پھیل چکی ہے۔ ایک افسر نے کہا کہ کیجن درہ علاقے میں آگ پر قابو پانے کے لئے 700 فائربریگیڈ گاڑیوں کو لگایا گیا ہے۔ آگ کی وجہ سے تین لاکھ ایکڑ علاقے میں سیاہ دھند چھا گئی ہے۔امریکی ون سروس کی ترجمان لن سلیٹ نے کہا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید تیزی سے پھیل رہی ہے۔

کیلی فورنیا کے جنگلات اور آگ سے تحفظ کے محکمہ کے لنے تولمیشوف نے کہا کہ اس آگ کی وجہ سے لاس اینجلس سے 120 کلومیٹر مشرق کے رائٹ وڈ طبقہ کے لوگوں کو گھروں سے باہر نکل جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کئی گھروں کے راکھ ہو جانے کی وجہ سے کم از کم 82 ہزار لوگوں کو وہاں سے نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکام نے کہا آگ کے لگنے کے اسباب کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں آگ لگنے سے 175 سے زائد گھر اور دکانیں جل کر تباہ ہو گئے ہیں۔ ایک 40 سالہ ڈمن پشلک کو آگ لگانے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے اور اسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کیلی فورنیا کے گورنر جیری براؤن نے آگ کی وجہ سے سین برنانڈنو کاؤنٹی میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی اداروں کو مقامی حکام کی مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

First published: Aug 17, 2016 12:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading