Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    کیلی فورنیا میں آگ، ریاست کی تاریخ میں پانچویں خوفناک آتشزدگی

    شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی شدید آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور اس کی وجہ سے 254،000 ایکڑ کے علاقے جل کر راکھ ہو گئے۔

    • UNI
    • Last Updated: Aug 06, 2018 09:51 AM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    کیلی فورنیا میں آگ، ریاست کی تاریخ میں پانچویں خوفناک آتشزدگی
    کیلی فورنیہ کی آگ کی فائل تصویر

    شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی شدید آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور اس کی وجہ سے 254،000 ایکڑ کے علاقے جل کر راکھ ہو گئے۔ یہ ریاست کی تاریخ میں پانچویں خوفناک آتشزدگی ہے۔کیلی فورنیا کے مینڈی سونا علاقے میں آگ کے سبب هزاروں افراد کو یہاں سے ہٹا یا جا چکا ہے اور کل تک اس کی وجہ سے 400 مربع كلوميٹر علاقے میں دھوئیں کے سیاہ بادل بنے ہوئے تھے۔


    کیلی فورنیا کے فاریسٹ اور فائر بریگیڈ محکموں کے مطابق اس آگ پر قابو پانے کی ہر کوشش ناکام ہوتی نظر آرہی ہے لیکن فائر فائٹر کے عملہ ہار نہیں مان رہے ہیں۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو اس آگ کو ریاست کی تاریخ کی سب سے بڑی آفت قرار دیا ہے۔


    وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ علاقے کے لوگوں کو عارضی رہائش اور گھروں کی مرمت کی سہولت فراہم کی جائے گی اور انہیں بہت معمولی شرح پر قرض دیا جائے گا تاکہ وہ لوگ اپنا کام کر سکیں۔ آگ سے ہونے والے حادثوں میں اب تک سات افراد کی موت ہو چکی ہے۔

    First published: Aug 06, 2018 09:50 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading