شمالی کیلی فورنیا میں آگ سے سینکڑوں گھر تباہ
كیلی فورنیا: امریکہ کے کیلی فورنیا میں تیزی سے بھیانک شکل لینے والی جنگلی آگ کی زد میں آنے سے سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے۔
- UNI
- Last Updated: Sep 14, 2015 10:13 AM IST

كیلی فورنیا: امریکہ کے کیلی فورنیا میں تیزی سے بھیانک شکل لینے والی جنگلی آگ کی زد میں آنے سے سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے۔
كیلی فورنیا: امریکہ کے کیلی فورنیا میں تیزی سے بھیانک شکل لینے والی جنگلی آگ کی زد میں آنے سے سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے۔ اس علاقے میں رہنے والے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔
کیلی فورنیا کے گورنر جیری براؤن نے آگ سے تباہ ہونے والے علاقوں میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا اور علاقوں کو تیزی سے خالی کرنے کے احکامات دیے۔
جنگل اور آگ سے تحفظ اور ریلیف محکمہ کے ترجمان ڈینیل برلاٹ نے ٹوئٹر پر لکھا ... '' ملازمین کو نقصان کے اندازے لگانے کاموقع نہیں ملا، ہم جانتے ہیں کہ آگ سے سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے۔ '' اس دوران آگ کی زد میں آنے سے چار فائربریگیڈ اہلکاروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ویلی فائر میں ہفتہ کو لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 40 ہزار ایکڑ علاقوں کو اپنی زد میں لے لیا۔