ہوم » نیوز » عالمی منظر

کیلیفورنیا میں آگ سے 9 افراد ہلاک، 25 لاپتہ

آکلینڈ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آکلینڈ کے ایک گودام ہال میں تقریب کے دوران آگ لگنے سے کم از کم9 افراد ہلاک ہو گئے اور 25 دیگر لاپتہ ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 04, 2016 09:57 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیلیفورنیا میں آگ سے 9 افراد ہلاک، 25 لاپتہ
آکلینڈ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آکلینڈ کے ایک گودام ہال میں تقریب کے دوران آگ لگنے سے کم از کم9 افراد ہلاک ہو گئے اور 25 دیگر لاپتہ ہیں۔

آکلینڈ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آکلینڈ کے ایک گودام ہال میں تقریب کے دوران آگ لگنے سے کم از کم9 افراد ہلاک ہو گئے اور 25 دیگر لاپتہ ہیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس گودام میں مقامی وقت کے حساب سے کل رات ساڑھے گیارہ ایک تقریب کے دوران کل دومنزلہ ویئر ہاؤس آگ کی زد میں آ گئی۔ تاہم یہ آگ کس طرح لگی اس کا پتہ ابھی نہیں چل سکا ہے۔


فائر بریگیڈ افسر ٹریسا دلوچ ریڈ نے بتایا کہ اس میں ایک پارٹی منعقد کی گئی تھی اور اسی دوران آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں کم سے کم نو افراد ہلاک ہو گئےاور 25 دیگر لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ محکمہ میں اپنی 25 سال کی سروس میں پہلی بار انہوں نے اتنی شدید آگ دیکھی ہے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس کی وجہ سے ویئر ہاؤس کی چھت منہدم گئی۔انہوں نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔


حکام کے مطابق اس معاملے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس تقریب سے متعلق فیس بک پوسٹ کے مطابق 176 افراد كو اس میں حصہ لینا تھا۔

First published: Dec 04, 2016 09:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading