ہوم » نیوز » عالمی منظر

دردناک! یوکرین میں اسپتال میں لگی بھیانک آگ، 15 کی موت، 11 لوگوں کے زخمی ہونے کی ہے خبر

یوکرین کے شہر کھارکو ( Ukrainian city of Kharkiv) کے ایک نجی نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے تقریبا 15لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ گیارہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

  • Share this:
دردناک! یوکرین میں اسپتال میں لگی بھیانک آگ، 15 کی موت، 11 لوگوں کے زخمی ہونے کی ہے خبر
یوکرین کے شہر کھارکو ( Ukrainian city of Kharkiv) کے ایک نجی نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے تقریبا 15لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ گیارہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

یوکرین (Ukraine) کے شہر کھارکو ( Ukrainian city of Kharkiv) کے ایک نجی نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے تقریبا 15لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ گیارہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ افسروں نے یہ اطلاع دی ہے۔ دو منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجویات کا ابھی معلوم نہیں ہو پایا ہے۔ انٹر فیکس نیوز ایجنسی نے کھارکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ نرسنگ ہوم کے مالک اور ملازمین سے پوچھ۔گچھ کی جا رہی ہے۔


بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں تقریبا گیارہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اس واقعے کو بھیانک تراسدی بتایا اور کہا کہ آگ لگنے کے وقت 33 لوگ عمارت میں موجود تھے۔ ایمرجنسی سروسز کے ذریعہ جاری کردہ تصاویر میں عمارت کی دوسری منزل پر لگی جالی کی کھڑکیوں سے دھوں نکلتا ہوا دکھائی دیا۔


یوکرین کے صدر زیلینسکی (Volodymyr Zelensky) نے ایمرجنسی سروسز کے ذریعے رپورٹ کئے گئے 15 افراد کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اب اور کوئی نہیں ہوگا۔ آگ لگنے کے فورا بعد یہ واضح نہیں ہو پایا کہ کتنے لوگوں کو علاج کیلئے پاس کے اسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

نو لوگوں کو کیا گیا شفٹ
ایمرجنسی سروسز کے ذریعے معلوم ہوا کہ نو لوگوں کو پاس کے اسپتالوں میں داخل  کرایا گیا ہے جبکہ ایک افسر ایرینا ویڈنیٹکووا نے کہا کہ گیارہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ہیٹر کے غلط استعمال کے چلتے آگ لگی ہوگی جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 22, 2021 03:54 PM IST