کیلی فورنیا میں فائرنگ میں 14 ہلاک ، دو مشتبہ حملہ آور بھی مارے گئے
سان برناڈینو: امریکہ کے کیلی فورنیا میں ایک سوشل سروس ایجنسی میں مسلح افراد کی فائرنگ میں 14 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور دیگر 17 افراد زخمی ہو گئے۔
- UNI
- Last Updated: Dec 03, 2015 09:56 AM IST

سان برناڈینو: امریکہ کے کیلی فورنیا میں ایک سوشل سروس ایجنسی میں مسلح افراد کی فائرنگ میں 14 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور دیگر 17 افراد زخمی ہو گئے۔
سان برناڈینو: امریکہ کے کیلی فورنیا میں ایک سوشل سروس ایجنسی میں مسلح افراد کی فائرنگ میں 14 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور دیگر 17 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے ساتھ تصادم میں دو مشتبہ حملہ آور بھی مارے گئ ہے۔. لاس اینجلس سے قریب 100 کلو میٹر دور واقع سان برناڈینو میں صبح 11 بجے ہوئے اس حملے میں ایک پولیس افسر بھی زخمی ہو گیا۔
پولیس کے سربراہ جےروڈ برجان نے کہا کہ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ وہ اس فائرنگ میں شامل ہے یا نہیں۔
امریکہ میں دسمبر 2012 کو نیو ٹاؤن میں سینڈی ہوک ایلي منٹري اسکول میں فائرنگ میں 27 لوگوں کے مارے جانے کے بعد اب یہ فائرنگ کا دوسری بڑا واقعہ ہو اہے۔
لاس اینجلس ٹائمز نے ایک سینئر وفاقی افسر کے حوالے سے بتایا کہ تفتیش کاروں کے مطابق کہا سنی کے بعد ایک حملہ آور پارٹی چھوڑ کر چلا گیا اور پھر اس نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ واپس آکر اس واقعہ کو انجام دیا۔
پولیس کے سربراہ نے کہا کہ انہیں تنازعہ کے بعد کسی کے پارٹی سے جانے کے بارے میں معلوم ہے لیکن یہ نہیں پتہ کہ وہ شخص واپس لوٹا تھا یا نہیں۔