امریکہ : کولوراڈو میں سپرمارکیٹ میں فائرنگ ، پولیس اہلکار سمیت 10 لوگوں کی موت
Colorado supermarket Firing: امریکہ کے کولوراڈو خطہ کے بولڈر میں واقع ایک سپر مارکیٹ میں ہوئی فائرنگ میں پولیس اہلکار سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 23, 2021 09:17 AM IST

امریکہ : کولوراڈو میں سپرمارکیٹ میں فائرنگ ، پولیس اہلکار سمیت 10 لوگوں کی موت ۔
امریکہ کے کولوراڈو خطہ کے بولڈر میں واقع ایک سپر مارکیٹ میں ہوئی فائرنگ میں پولیس اہلکار سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع پولیس افسران نے دی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ریاست کی راجدھانی ڈینور کے شمال مغرب میں 50 کلومیٹر دور بولڈر میں کنگ شاپرس اسٹور میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد پولیس کمانڈر کیری یاماگوچی نے کہا کہ واقعہ میں پکڑے گئے مشتبہ کا علاج کیا جارہا ہے ۔ افسران نے خون سے لت پت ایک شرٹ لیس شخص کو ہتھکڑی میں اسٹور کے باہر بھاگتے ہوئے پکڑا تھا ۔
یاماگوچی نے بتایا کہ پولیس ابھی بھی جانچ کررہی ہے اور کنگ شاپرس اسٹور میں گولہ باری کا مقصد کیا تھا ، ابھی تک اس کی جانکاری نہیں مل سکی ہے ۔ بولڈر کاونٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی مائیکل ڈوگرٹی نے کہا کہ یہ ایک سانحہ ہے اور برا خواب ہے ۔ ہمیں مقامی ، ریاستی اور وفاقی انتظامیہ سے پوری مدد ملی ۔
ایف بی آئی جانچ میں کررہی ہے مدد
فائرنگ کے واقعہ کے بعد ایف بی آئی نے کہا کہ وہ بولڈر پولیس کی درخواست پر جانچ میں مدد کررہی ہے ۔ وہائٹ ہاوس کے پریس سکریٹری جین سائیکی نے ٹویٹ کیا کہ صدر جو بائیڈن کو فائرنگ کی جانکاری دیدی گئی ہے ۔ واقعہ کے فورا بعد جائے واقعہ پر سواٹ ٹیمیں پہنچیں اور کم سے کم تین ہیلی کاپٹرس پہنچ گئے ۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق عینی شاہد ڈین شیلر نے بتایا کہ اس نے گولیوں کی آواز سنی ۔