ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ میں دو طالبات ہلاک

واشنگٹن۔ امریکہ میں ایریزونا شہر کے ایک ہائی اسکول میں ہونے والی فائرنگ کےواقعہ میں دو طالبات کی موت ہو گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 13, 2016 12:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ میں دو طالبات ہلاک
علامتی تصویر

واشنگٹن۔ امریکہ میں ایریزونا شہر کے ایک ہائی اسکول میں ہونے والی فائرنگ کےواقعہ میں دو طالبات کی موت ہو گئی۔ خبر رساں ایجنسی سی این این نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ تاہم اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ طالبات کی کلاس شروع ہونے سے کچھ وقت پہلے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔


پولیس نے بتایا کہ دونوں طالبات دسویں کلاس میں پڑھتی تھیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا طالبات نے خود ہی گولی ماری تھی، انهوں نے کہا کہ اس وقت کچھ بھی بتانا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جائے واقعہ کے پاس سے اب تک ہمیں کچھ بھی مشکوک چیز نہیں ملی ہے پھر بھی ہم معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں‘‘۔


پولیس نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں یہ پتہ چلا ہے کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت وہاں کوئی بھی طالب علم موجود نہیں تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے اسکول کو کچھ وقت کے لئے بند کردیا ہے اور متوفی طالبات کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

First published: Feb 13, 2016 12:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading