ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کے مشیگن میں فائرنگ ، 6 افراد ہلاک ، 3 زخمی

واشنگٹن : امریکی ریاست مشیگن کی کاؤنٹی کالامازُو میں بلا اشتعال فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 21, 2016 08:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ کے مشیگن میں فائرنگ ، 6 افراد ہلاک ، 3 زخمی
واشنگٹن : امریکی ریاست مشیگن کی کاؤنٹی کالامازُو میں بلا اشتعال فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

واشنگٹن : امریکی ریاست مشیگن کی کاؤنٹی کالامازُو میں بلا اشتعال فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔


این بی سی نیوز کے مطابق چار افراد کو ایک ریسٹورنٹ میں جبکہ دو مزید کو کالامازو کے ایک اور علاقے میں ہلاک کر دیا گیا۔ سب سے پہلے پولیس کو ایک عمارت میں بلایا گیا جہاں ایک خاتون کو گولیاں ماری گئیں جو شدید زخمی حالت میں اِس وقت اسپتال میں ہے۔


پولیس کے مطابق ایک وین میں سوار شخص گولیاں چلا رہا تھا۔ عینی شاہدین نے اُس کی عمر 50 برس کے قریب بتائی ہے۔ بلا اشتعال فائرنگ کا ارتکاب کرنے والا یہ شخص ابھی تک مفرور ہے اور پولیس اُس کی تلاش میں ہے۔ پولیس نے ہلاک شدگان کی شناخت جاری نہیں کی۔


مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک آٹھ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

First published: Feb 21, 2016 08:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading