ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی کیپٹل احاطے میں فائرنگ، حملہ آور گرفتار

واشنگٹن۔ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے گیسٹ ہاؤس کے نزدیک پیر کو پارلیمنٹ کے ایک افسر کو گولی مار دی گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 29, 2016 11:24 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکی کیپٹل احاطے میں فائرنگ، حملہ آور گرفتار
علامیت تصویر

واشنگٹن۔  امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے گیسٹ ہاؤس کے نزدیک پیر کو پارلیمنٹ کے ایک افسر کو گولی مار دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


ایسٹر کی چھٹی کی وجہ سے پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں چل رہا تھا، تمام رکن پارلیمان اپنے حلقوں میں تھے۔ اس دوران وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی بھی کچھ دیر کے لئے سخت کی گئی، لیکن اسے جلد ہی معمول کے مطابق کر دیا گیا۔ جس پولیس افسر کو گولی لگی ہے، اس کی حالت سنگین نہیں ہے۔ اس دوران ملازمین، صحافیوں اور دیگر لوگوں سے جہاں ہیں وہیں پر رکنے کو کہا گیا اور انہیں اپنے دفاتر سے نکلنے سے منع کر دیا گیا۔


واقعہ کے فورا بعد مسلح پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ ایسٹر چھٹیوں اور چیری بلاسم فیسٹیول کی وجہ سے وہاں سیاحوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ کیپٹل ہل امریکی دارالحکومت کا سب سے اہم مقام ہے جہاں پارلیمنٹ ہاؤس سمیت کئی اہم سرکاری عمارتیں ہیں۔

First published: Mar 29, 2016 11:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading