ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی یونیورسٹی کے قریب فائرنگ میں 2 افراد ہلاک

واشنگٹن۔ امریکہ میں ٹیکساس اور ایریزونا کی یونیورسٹیوں میں ہوئی فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 10, 2015 12:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکی یونیورسٹی کے قریب فائرنگ میں 2 افراد ہلاک
واشنگٹن۔ امریکہ میں ٹیکساس اور ایریزونا کی یونیورسٹیوں میں ہوئی فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

واشنگٹن۔  امریکہ میں ٹیکساس اور ایریزونا کی یونیورسٹیوں میں ہوئی فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ شمالی ایریزونا یونیورسٹی کی ایک عہدیدار سنڈی براؤن کے مطابق پہلی فائرنگ فلیگ اسٹاف کیمپس کے باہر پارکنگ میں ہوئی ۔مشتبہ حملہ آور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق علی الصبح یونیورسٹی کے ایک کیمپس کے قریب ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا نام اسٹیون جونز ہے جو اسی یونیورسٹی میں سال اول کا طالب علم ہے۔ سنڈی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد کیمپس کو مقفل نہیں کیا گیا اور صورتحال قابو میں ہے۔


ایک دو سرے واقعہ میں ٹکساس ساؤتھ یونیورسٹی کے نزدیک طلبہ کے کیمپس میں ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ صدر بارک اوبامہ نے فائرنگ کے ان واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وہ متاثرہ کنبہ سے ملاقات کریں گے۔ امریکہ میں حالیہ مہینوں میں فائرنگ کے ایسے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں اور اسی بنا پر اسلحے سے متعلق قوانین کو مزید سخت کرنے کی تجاویز بھی زیر بحث ہیں۔

First published: Oct 10, 2015 12:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading