ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران میں فوجی جوان کی ساتھیوں پر فائرنگ ، دس زخمی

ایران میں ایک فوجی ہوائی پٹی پر ایک فوجی جوان نے آج اپنے ساتھیوں پر گولیاں چلائیں جس سے دس جوان زخمی ہو گئے۔

  • Share this:
ایران میں فوجی جوان کی ساتھیوں پر فائرنگ ، دس زخمی
علامتی تصویر

تہران: ایران میں ایک فوجی ہوائی پٹی پر ایک فوجی جوان نے آج اپنے ساتھیوں پر گولیاں چلائیں جس سے دس جوان زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع مہر نیز ایجنسی نے دی ہے۔ مہر نیوز کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد فوج کے زخمی تمام دس جوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم، انہوں نے زخمیوں یا مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔

واضح ر ہے کہ تہران سے 40 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ابيك میں گزشتہ ماہ ایک فوجی نے اپنے تین ساتھیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس نے خود کو گولی مارنے سے پہلے چھ دیگر جوانوں کو بھی زخمی کر دیا تھا۔

First published: Aug 06, 2017 09:08 PM IST