کولمبو۔ سری لنکا میں صدارتی انتخابات سے عین قبل یہاں کے شمال مغربی علاقے میں اقلیتی مسلم ووٹرز کو لے جا رہی بس پر نامعلوم بندوق برداروں نے حملہ کر دیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں مارے گئے لوگوں کی فی الحال جانکاری نہیں مل پائی ہے۔
کولمبو سے تقریبا 240 کلومیٹر کی دوری پر واقع تنتری مالے میں ایک پولیس آفیسر نے کہا کہ حملہ آوروں نے سڑک پر ٹائر جلا کر راستہ روک دیا تھا۔ انہوں نے دوسری طرف سے آ رہے 100 بسوں کے قافلے کو گھیر کر ان پر حملہ کر دیا۔ پولیس آفیسر نے بتایا ’’ حملہ آوروں نے بسوں پر گولیوں اور پتھر سے حملہ کیا۔ انہوں نے کم سے کم دو بسوں کو نشانہ بنایا لیکن اس میں فی الحال کسی کے مارے جانے کی خبر نہیں ہے‘‘۔

حملے کی خبر ملتے ہی علاقے میں اضافی پولیس دستے کو بھیجا گیا
پولیس نے بتایا کہ مسلمانوں کا یہ قافلہ ساحلی شہر پتلم سے ووٹ ڈالنے کے لئے پڑوس کے ضلع منار جا رہا تھا۔ ان کا نام وہیں کے ووٹر لسٹ میں درج ہے۔ حملے کی خبر ملتے ہی علاقے میں اضافی پولیس دستے کو بھیجا گیا جس نے راستے کو صاف کر کے سبھی لوگوں کو بہ حفاظت ووٹنگ مراکز تک پہنچایا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔